لذیز چاکلیٹ کپ کیکز وہ بھی اون کے بغیر

In خواتین
January 27, 2021

*اجزاء*
میدہ اسی گرام
کوکو پاؤڈر بیس گرام
انڈے چار عدد
چینی سو گرام
مکھن سو گرام
بیکنگ پاؤڈر دس گرام
چاکلیٹ اسنس
پیپر بیکنگ کپ کیکز مولڈ
*ترکیب*
سب سے پہلے چینی اور انڈوں کو خوب پینٹ لیں کہ اب اس میں مکھن شامل کر دیں اور سے بلیڈ کریں۔اس کے بعد اس میں چاکلیٹ اسنس شامل کر دیں اور مکس کریں۔یاد رکھیں ۔
میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چار پانچ بار آٹے والی چھانی سے چھان لیں تاکہ تمام ہوا نکل جائے اور کپ کیکز بہتر ین بنیے

اب چھانا ہوئے میدہ /بیکنگ پاؤڈر اور چاکلیٹ پاؤڈرکو آپ باقی کپ کیکز کے مکسچر میں شامل کر دیں۔اور ایک ہی سمیت میں ہلکے ہاتھ سے ملائیں۔۔اب آپ کا کپ کیکز کا مکسچر تیار ہے۔
ایک کپ کیکز میلڈ لیں اس کو ہاتھ سے آئل لگا لیں اور کپ کیکز ٹرے میں پیپر بیکنگ کپ کیکز مولڈ لگا دیں اس کو بھی آئل سے گریس کر لیںں اب کپ کیکز کا سب مکسچر باری باری اس میں ڈال دیں۔
ایک دیگچا چولہے پر رکھ دیں۔اور جب وہ دیگچا اچھے سے گرم ہو جائے تو نیچے کوئی اسٹینڈ رکھ کرکپ کیکز ٹرے اس پر رکھ دیں۔اب دیگچے کو اچھے سے بند کر دیں کہ اس میں ہوا کا گزر نہ ہو۔آنچ کو درمیانہ رکھیں۔اور 35 منٹ باد چیک کریں۔۔۔ بچوں بڑوں سب کے پسندیدہ کپ کیکز تیار ہیں
*نوٹ*
35منٹ کے دوران بار بار دیگچے کا ڈھکن نہ اٹھائیں۔۔ورنہ کپ کیکز سی سے بیک نہیں ہو کئے۔
اللّٰہ آپ کا حامی وناصر ہو۔
*جزاک اللہ خیرا*
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔
فی امان اللہ۔۔