آپ جانتی ہے آپ کی والدہ دنیا کی بہترین ڈاکٹرہیں:۔
ادرک چاۓ کا جادو :.
گلے کی سوزش کی صورت میں ماں ادرک کی چاۓ پینے کیلۓ دیتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ گلے کی سوزش ہونے پر ادرک کی چاۓ جادو کی طرح کام کرتی ہے ۔ اگر آپ کی ناک بہے رہی ہے اور گلے میں تکلیف ہے تو ادرک کی چاۓ پینے سے آپ کو اندر سے سکون محسوس ہو گا۔
فائدہ مند ہلدی کا دودھ:۔
ہم میں سے ذیادہ تر لوگ ہلدی کا دودھ پسند نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ہماری والدہ زبردستی ہم سے یہ پینے کو کہتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ہماری امیونٹی کے لۓ کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔ آپ کی والدہ جانتی ہیں کہ ہلدی اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات سے مالامال ہے ۔ اور دودھ کیلشیم کا ذریعہ ہونے کے ساتھ جسم اور دماغ کے لۓ امرت کی طرح ہے ۔ لیکن جب دونوں کی خوبیاں مکس ہو جائیں تو پھر یہ امتزاج آپ کے لۓ اور بھی بہتر ثابت ہوتا ہے .
Sunday 6th October 2024 1:22 pm