پاکستان کی سیکورٹی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد

In کھیل
January 19, 2021

پاکستان میں 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے دروازے بند ہو گئے تھے جو اب بتدریج کھل رہے ہیں اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان میں موجود ہے آج شام پروٹیز کپتان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان آنے سے پہلے تک ہمارے دل بہت سے خدشات سے گھرے ہوئے تھے مگر پاکستان پہنچ کر جب سیکورٹی کی صورتحال دیکھی تو ہم مطمئن ہو گئے.

کوئنٹن ڈی کوک جو کہ اپنی ٹیم کے ساتھ پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں نے آج شام ٹیم پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں 2009 کے حملے کی بات تھی اور ہم کافی ڈرے ہوئے تھے مگر جب پاکستان پہنچے اور ہم نے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد دیکھی اور دیکھا کیسے اہلکار ہر ہر چپے کی حفاظت کر رہے ہیں تو ہم مطمئن ہو گئے کہ ہم محفوظ ہیں اور اب ہمارا سارا فوکس آنے والی ٹیسٹ سیریز پر ہے

اس سے پہلے گزشتہ روز جب ٹیم پاکستان پہنچی تو پروٹیز کھلاڑی تبریز شمسی نے بھی سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور ٹویٹ کر کے سیکورٹی اہلکاروں کی تصویر کے ساتھ ان کی تعریف کی

پاکستان میں کھیلوں کے پرامن انعقاد کا سب سے زیادہ کریڈٹ یقیناً ہمارے سیکورٹی کے اداروں پولیس رینجرز اور فوج کو جاتا ہے کہ ان کی شبانہ روز محنت اور دہشت گردی کی جنگ میں انکی دی جانے والی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان کا امن لوٹا ہے اور کھیلوں کے عالمی مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوا ہے جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی سیکورٹی انتظامات کی تعریف کرتے ہیں اور پاکستان کو پرامن ملک قرار دیتے ہیں تو اس وقت دل سے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آواز نکلتی ہے کہ سلام شہدائے وطن.

بلا شبہ ہمارے جوانوں نے یہ امن کا راستہ اپنے لہو سے تعمیر کیا ہے اور ملک میں عالمی مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوا ہے پی سی بی کو چاہیے کہ پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈز کو ان شہداء کے نام سے منسوب کرے تاکہ جب جب ملک میں اسطرح کے مقابلے ہوں تو ساتھ ہی ان قومی ہیروز کو بھی خراج عقیدت پیش ہو کہ جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے

/ Published posts: 8

میں پاکستان کی اور عالم اسلام کی سیاسی اور جنگی تاریخ پہ لکھتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ قومی اور بین الاقوامی مسائل اور کھیلوں کے متعلق لکھتا ہوں

5 comments on “پاکستان کی سیکورٹی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد
Leave a Reply