السلام علیکم دوستو
موجودہ دور کی مشہور کہاوت ھے کہ “ایک سیب روزانہ، ڈاکٹر سے دور رکھتا ھے”لیکن یاد رھے، سیب جیسے صحت بخش پھل کو زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو اس کے بھی نقصانات اثرات ثابت ہوسکتے ہیں کیونک زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ھے.
سیب میں وٹامن سی، فائبر، ریشو اور پوٹاشیئم کا خزانہ ہوتا ھے اور اپنی حیرت انگیز غذائی اجزا کی وجہ سے جسمانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ھے لیکن بعض اوقات ضرورت سے زائد سیب کھانے سے انسانی جسم پر منفی اثرات رونما ہوسکتے ھیں،،،تو چلیے ان کا جائزہ لیتے ہیں
نمبر1. روزانہ کتنے سیب کھائیں؟
صحت کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ ایک سے دو سیب کھانا بہترین ثابت ہوسکتا ھے اس سے زیادہ سیب کھانے سے صحت پر مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں، اور ان مضر اثرات کا مختصر تذکرہ ہم نیچے کررہے ھیں..
نمبر2. ہاضمے کے کچھ مختلف مسائل
فائبر یا ریشے ہمارے لیے مفید ہیں مگر ان کی زائد مقدار ہماری صحت کو شدید متاثر کرسکتی ھے-عمر،جنس اور طبعی کیفیات کے مطابق روزانہ 20 سے 40 گرام فائبر بہت ھے لیکن اگر کوئی 70 گرام سے زیادہ فائبر کھاتا ھے تو اس سے شدید نقصان ہوسکتا ھے..لیکن ذرا ٹھہریئےفائبر کی زیادہ مقدار کے لیے آپ کو 15 سیب روزانہ کھانے پڑے گے جو بالخصوص ناممکن ھے.اگرآپ زیادہ سیب کھائیں گے تو اس سے ہاضمے کی خرابی کے پیچیدہ خطرات پیدا ہوسکتے ھیں.
نمبر3. سیب کی کاشت افزائش اور کیڑے مار ادویہ
سیب کو کیڑوں اور مضربیکٹیریا کے حملوں سے بچانے کے لیے ان پر کئی قسم کے دوائی اسپرے کا چھڑکاؤ کیا جاتا ھے جو بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ھیں-اسی لیے ضروری ھے کہ سیب کھانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھویا جائے کیونکہ یہ مضر کیمیکل دوائیں ہمارے جسم میں شامل ہوسکتے ھیں -زیادہ سیب کھانے سے زہریلی دوائیوں سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ھے.
نمبر4. سیب کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ ہو سکتا ھے
سیب میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں, ضرورت سے زیادہ سیب کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ سکتا ھے اور انسان کا جسم موٹاپے کی جانب چل پڑتا ھے-همارے جسم میں کاربوہائیڈریٹس بڑھنے سے جسم انہیں صرف کرنے میں لگ جاتا ھے اور دوسری جانب جسمانی چربی میں بھی اضافہ ھوتا ھے.
نمبر5. همارے دانتوں کے لیے مضر
سیب کے اندر تیزابیت پائی جاتی ھے اور ان کا جوس دانتوں کے (اینیمل) کو نقصان پہنچاتا ھے اور غذائیت کے ماہرین کہتے ہیں کہ همارے دانتوں کے لیے یہ سافٹ ڈرنک سے زیادہ نقصان دے سکتے ھیں-اسی لیے ماہرین کا مشورہ کہ سیب کو ھمیشہ پچھلے دانتوں سے کھائیں اور کھانے کے بعد دانتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں، مگر یاد رھے روزانہ ایک دو سیب کھانا همارے دانتوں کے لیے کسی طرح بھی نقصاندہ نہیں..
نمبر6. آنتوں پر بوجھ محسوس ہونا
جن افراد کو بدہضمی ، معدے کی گرانی اور تلی کی شکایت ھو انہیں کم سے کم سیب کھانے چاہئے. اس کی وجہ یہ ھے بعض غذائی چیزیں بالخصوص (شوگرز) کی مقدار سیب میں موجود ہوتی ہیں اور ان اثرات کو ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ھے-اس لیے بعض افراد کمزور نظامِ ہضم رکھنے والے سیب کی کم مقدار کھا سکتے ہیں لیکن زیادہ کھانا تو ہر چیز کی بری ہی ہوتی ھے..اسی کے ساتھ اجازت چاہوں گا اللہ نگہبان