Skip to content

صحت کے خاص مسائل کے لیے خاص غذائیں۔۔۔۔

صحت کے خاص مسائل کے لیے خاص غذائیں ۔۔۔۔

السلام علیکم ۔
خون کی کمی۔۔۔۔۔
خون کی کمی کے مریض کا خون پتلا ہوتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے ۔جب جسم کا خون اتنی تیزی سے ختم ہوتا ہے کہ جسم اس کی جگہ دوسرا خون اتنی ہی تیزی سے پیدا نہیں کر سکتا۔
بڑے زخموں سے خون کا زیاں ، پیٹ کے زخموں (السر) سے خون نکلنا یا پیچش، ان سب سے خون کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔
اسی طرح ملیریا سے بھی یہ شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ ملیریا میں خون کے لال ذرے ختم ہو جاتے ہیں۔ کم فولاد والی غزائیں کھانے سے بھی خون کی کمی ہو سکتی ہے اور اگر یہ بیماری پہلے سے ہے تو اور بڑھ سکتی ہے۔
اگر جسم کے لیے ضروری خوراک نہ کھائی جائے تو یہ مرض بڑھ بھی سکتا ہے۔
بچوں میں خون کی کمی اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ ایسی خوراک کھاتے ہیں جس میں فولاد کم ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے انفکشن، اور پرانے دست وغیرہ کا ہونا۔
1۔ خون کی کمی کی علامت۔
2۔ زرد یا شفاف جلد
3۔ آنکھوں کے پپوٹوں کا اندرونی حصہ پیلا۔
4۔ مسوڑھے پیلے
5۔ سفید ناخن
6۔ کمزوری اور تھکن
7۔ اگر خون کی کمی بہت شدید ہو تو چہرے اور پیروں پر سوجن ہو سکتی ہے۔
8۔ دل تیز دھٹکتا ہے اور مریض ہانپتا ہے۔
9۔ وہ عورتیں اور بچے جن کو مٹی کھانا پسند ہے عام طور سے خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

خون کی کمی کا علاج اور روک تھام:

زیادہ فولاد والی غذائیں کھائیں۔ گوشت ، مچھلی اور مرغی کے گوشت میں زیادہ فولاد ہوتا ہے اور کلیجی میں خاص طور پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ہر رنگ کے پتوں والی سبزیاں دالوں میں بھی فولاد ہوتا ہے۔

یہ اور بات ہے کہ آج کل ہر چیز میں ملاوٹ ہو رہی ہے پھر چاہے وہ گوشت ہوانڈےیا مچھلی سب کے سب فارمی بازاروں میں فروخت ہو رہے ہیں۔
کیا صحیح ہے کہ نہیں بس ضرورت کے مطابق ہر کوئی لے رہا ہے ۔
بیماریوں کی اصل وجہ بھی ناقص غزائیں ہیں۔اس کے باوجود ہمیں ہر چیز لیتے ہوئے اچھی طرح چھان پٹکھ کرنی چاہیے۔
اور فاسٹ فوڈ وغیرہ کو اپنی غزا میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *