سر درد ایک طوفان کا پیش خیمہ

In عوام کی آواز
January 24, 2021

سر درد ایک طوفان کا پیش خیمہ
سر درد ایک عالمگیر مسئلہ ہےاور ایسا طبی مسئلہ ہے کہ اس دنیا کی 99 فیصد آبادی اس کا شکار ہے ۔ ماہر امراض کا کہنا ہے سر درد ایک عام اور غیر پریشان کن مسئلے سے لے کر ایک طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے مریض کے لیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے جو اس کے روزمرہ کے کاموں میں پریشانی کا باعث بنتا ہے
پوری دنیا میں ایک بلین لوگ سر درد کا شکار ہیں۔ اور اس میں روز روز اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف پاکستان میں 4۰5 کروڑ لوگ آدھے سردرد یعنی مائیگرین کی تکلیف میں ہیں۔ ہر پانچ سیکنڈ بعد سر درد کا ایک مریض ایمرجنسی میں رپورٹ ہو رہا ہے
سر درد کی کی قسمیں ہیں۔ اس میں آدھے سر کا درد ،کلسٹر ہیڈک جو عام طور پر مردوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا دورانیہ 15 منٹ سے لے کر تین گھنٹے تک ہو سکتا ہے آنکھوں سے پانی آتا ہے اور دماغ شدید تناؤ کا شکار ہوتا ہے مائیگرین یا آدھے سر کا درد یہ درد خواتین میں عام ہوتا ہے اور اس کا دورانیہ 72 گھنٹے ہو سکتا ہے اس درد کی شدت اتنی ہوتی ہے ہے کہ مریض کو کوئی کام نہیں کر پاتا اور اسے نبض دماغ میں چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے
سر درد کی دوسری قسم میں دماغ میں رسولی انفیکشن سوزش فالج یا برین ہیمرج ناک کان یا گلے کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے مریض یہ کہتا ہے جیسے اس کا سرخ پڑ گیا اور اس میں سے کوئی چیز باہر نکل رہی ہو سر درد میں اضافہ کے ساتھ متلی قے بھی شروع ہو جاتے ہیں روشنی آنکھوں میں چبھتی ہے اور کوئی آواز برداشت نہیں ہوتی نیند کی کمی بھوک کے رہنے اور ٹینشن کی وجہ سے بھی سردرد ہو سکتا ہے
اس عادت کی بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط کرنا بہت ضروری ہے چاکلیٹ مکھن یعنی فیٹس سے بھرپور غذا نہ کھائیں اپنی نیند پوری کریں رات کو مدھم روشنی میں ٹی وی کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال کم کریں کریں جیسے ہی بھوک لگے تو کھانا کھائیں روزانہ واک کریں آپ خوش رہا کریں ڈپریشن سے دور رہا کریں مضمون سردی کا طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے

/ Published posts: 7

I am an article writer and freelancer. I have experience of 5 years

1 comments on “سر درد ایک طوفان کا پیش خیمہ
Leave a Reply