Skip to content

ترو تازہ اور چمکدار جلد

ہم میں سے بہت سی خواتین ایسی ہے جو کے جلد کے مسائل سے دوچار ہیں۔ آج میں اپ کے لیے ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا لائی ہوں، جو آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے لیے ہمیں چاہیے ہونگے دو عدد مالٹے تو سب سے پہلے ان مالٹوں کہ جوس نکال لیں کسی بھی مشین کی مدد سے اور اس سے ایک گلاس تازہ نکلا ہوا جوس پی لیں۔اس کے بعد جو مالٹوں کا جوس نکلنے کے بعد گودا بچا ہے اس کو ایک پیالہ میں اکٹھا کر لیں۔ جی ہاں! سب سے زیادہ اہم کام اب شروع ہونے والا ہے جو ہے اپنی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنانے کا ہے۔ پیالے میں موجود گودے میں سے مالٹے کے بیج الگ کر لیں اور گودے کا ایک پیسٹ سا تیار کرلیں اُس گودے کو ہلکا سا مثل لیں۔
تو اب اس گودے کی تھوڑی سی مقدار اپنے ہاتھ میں لیں اور اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کرنی شروع کردیں، پر یاد رہے اس سے پہلے اپنے منہ کو اچھی طرح تازہ پانی سے دھو لیجئے گا۔اس کے بعد اپنی چہرے پر ہلکے ہاتھ سے دو سے تین منٹ تک مساج جاری رکھیں۔
مساج کے بعد منہ کو اچھی طرح تازہ پانی سے دھو لیں،منہ کی مساج کا عمل ہو چکا ہے۔اب ہم نے ماسک بنانا ہے اس کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو اچھی طرح دھوپ میں سوکھا لیں اس کے بعد انکو کوٹ لیں یہ کسی مشین میں گرینڈ کر لیں ۔ ہمارے پاس ایک پاؤڈر تیار ہو جائے گا اب اس میں تھوڑا سا پانی یا عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنا لے اور منہ پر لگا لیں۔اس کے بعد تقریباً پانچ منٹ بعد یہ جب آپ کو لگے کے ماسک خشک ہو گیا ہے تو تازہ پانی سے منہ دھو کر ماسک اُتار لیں۔یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دوہرائیں۔ آپکے چہرے پر ایک تازہ اور چمکدار جلد نمایاں ہو جائے گی۔اور آپکا چہرہ پہلے کی نسبت زیادہ خوبصورت اور دلکش لگنے لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *