Skip to content

چور موبائل کی تاریں کاٹتا پکڑا گیا،

قصور
تھانہ صدر قصور کی حدود کھارا میں چور موبائل کی تاریں کاٹتا پکڑا گیا،اے ایس آئی امانت نے نمائندہ باغی ٹی وی عوامی مطالبے پر ویڈیو ریکارڈنگ سے روک دیا ،پولیس کا رویہ انتہائی ہتک آمیز
تفصیلات کے مطابق آج صبح 5 بجے کھارا تھانہ صدر قصور کی حدود میں ایک چور ندیم سکنہ اوکاڑہ موبائل ٹاور وارد واقع محلہ ملکاں والا میں تاریں کاٹتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جسے لوگوں نے اپنی تحویل میں لے لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی
صبح 8:30 منٹ پر وہاں سے نمائندہ باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری کا بھی گزر ہوا تو ٹاور مالک مہر عباس کونہ نے وقوعہ بتانا شروع کر دیا ساتھ ہی دیگر اہل محلہ نے بتایا کہ سات روز قبل اسی محلے میں لگے یوفون موبائل ٹاور سے بھی تاریں کاٹی گئی ہیں اور بکرے بھی چوری ہوئے ہیں اور یہ کہ ملزم پہلے بھی 392 کے تحت تھانہ صدر قصور میں رہ چکا ہے اور نشہ کرتا ہے جس پر پولیس اسے نشئی کہتے ہوئے چھوڑ دیتی ہے لہذہ أپ ہماری ویڈیو ریکارڈنگ کرکے ہمارا مسئلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تک پہنچائیں اتنی دیر میں اے ایس آئی امانت بھی پہنچ گیا لوگوں نے پھر پولیس کے سامنے مسئلے بتانا شروع کر دیئے کہ چوریاں بہت ہو رہی ہیں پولیس کچھ نہیں کرتی لہذہ آپ ہماری آواز بنیں اس پر طیش میں آتے ہوئے اے ایس آئی امانت نے نمائندہ باغی ٹی وی کو کہا کہ أپ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں اور لوگوں کو ورغلا رہے ہیں آپ یہاں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکتے اگر کرنی ہے تو تھانے آؤ ساتھ کھڑے سپاہی جو نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور اس کی نیم پلیٹ نظر نہیں آ رہی تھی نے بھی کہا کہ تم جاؤ بڑے افسر ہم خود ہی معاملہ دیکھ لینگے
پولیس کے اس رویے سے لوگ بھی سہم گئے اور نمائندہ باغی ٹی وی قصور بھی وہاں سے چل دیا
لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور سے صحافی و عوام کیساتھ پولیس کے اس رویے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ پولیس کو اپنا دوست سمجھ کر ان سے تعاون کریں ناکہ ایک جلاد سمجھ کر ان سے دور بھاگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *