وزیرِ اعظم عمران خان

In دیس پردیس کی خبریں
January 06, 2021

دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان کو چاہ کر بھی بھلایا جائے تو وہ نہیں بھولتے کیونکہ ایسے لوگ بہت قیمتی لوگ ہوتے ہیں اور ان لوگوں کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ آج ہم ایسے ہی ایک آدمی کے بارے میں بات کر رہے ہیں جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا جانتی ہے۔ وہ ہیں اس وقت یاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان۔
تعارف:
عمران خان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی ہے۔آپ 5 اکتوبر 1952 کو پیدا ہوئے۔بچپن سے ہی آپ میں ایک جوش اور ولولہ پایا جاتا تھا۔ آپ میں کچھ کر دکھانے کی لگن تھی۔
کرکٹ میں دلچسپی:
عمران خان کو کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا۔ شروع شروع میں آپ کو جب پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع دیا گیا تو چند ہی میچز کے بعد آپ کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ مگر جو بات اس بندے میں کمال کی ہے وہ ہے ہمت۔اس نے صرف یہی سکھایا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں انسان کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ آپ نے زیادہ محنت کی اور پھر خود کو دوبارہ ٹیم میں سیلیکٹ کروایا۔عمران خان محنت کرتے گئے اور پھر ایک وقت آیا جب آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بنے۔ اور نہ صرف یہی بلکہ اپنی۔کپتانی میں پاکستان کو ورلڈکپ جتوایا۔ تب دنیا نے دیکھا کہ عمران خان واقعی کچھ کرنے والا آدمی ہے۔
سیاست میں شمولیت:
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ہمیشہ کی طرح سیاست میں بھی شروع شروع میں آپ کے ساتھ سوائے چند آدمیوں کے کوئ نہیں تھا۔ آپ نے تحریک انصاف کے نام سے ایک پارٹی بنائی اور اس کو آگے لے کر چلتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ مشہور ہوتے گئے کیونکہ آپ ایک ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان رہ چکے تھے۔ 2013 کے الیکشن کے بعد عمران خان اپنے عوام کو انصاف دلوانے کے لیے سڑکوں پر باہر نکل آئے۔بچے بوڑھے نوجوان سب لوگ آپ کے ساتھ تھے اور آپ نے تقریباً 120 دن مسلسل دھرنا دیا۔ اس وقت میں نہ آپ نے گرمی کی پرواہ کی نہ سردی کی۔ پھر جب وقت آیا 2018 کے الیکشن کا تو اس وقت ہر ایک کے زبان پر صرف عمران خان کا نام تھا اور وہ سیاست میں صرف عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے۔ پھر ہوا وہی اور عمران خان نے بہت بڑی لیڈ سے الیکشن جیتا اور پاکستان کا وزیراعظم بن کر دکھایا اور یہ ثابت کر دیا کہ اگر انسان چاہے تو سب کچھ ہو سکتا ہے صرف اس میں ہمت ہونی چاہیے دنیا میں کوئ بھی چیز نا ممکن نہیں ہے۔

/ Published posts: 6

Nadan..... Loves Teaching & Writing