بو علی سینا ہمارے ایک مسلمان سائنسدان گزرے ہیں ۔ جنہیں ہم میں سے ہر کوئی خوب اچھی طرح جانتا ہے۔
اگر کوئی نہیں جانتا تو عرض کرتا چلوں ، بو علی علی سینا ایک حازق حکیم تھے۔ حازق مطلب جو پیدائشی طور پر اللہ کی طرف سے کسی چیز سے نوازا گیا ہو۔آپ نے چاند ستاروں اور فلکی نظام پہ کام کیا ۔
ایک دفعہ ایک شخص کی کمر کے مہرے ہل گئے اور وہ درد سے کراہ رہا رہا تھا ، اس کی بیوی اور کچھ لوگ اسے ریڑھی پر لاد کر بو علی سینا کے پاس لائے تاکہ اس کا علاج کرایا جا سکے ، کیونکہ آپ حازق حکیم کے طور پر ہر طرف مشہور ہو گئے تھے ، اور آپ اس وقت آپ کی عمر بس کوئی سات آٹھ سال تھی۔
بو علی سینا نے ایک پیاسی اور بھوکی گائے منگائی اور اس شخص کو گائے کے پچھلے حصے کی طرف منہ کر کے بٹھا دیا ، اب اس گائے کے سامنے ایک برتن میں چارہ اور ایک برتن میں پانی ڈال دیا ، جیسے وہ چارہ کھاتی گئی اور پانی پیا تو اس کا پیٹ پھول گیا ۔
بس تھوڑی ہی دیر میں ایک کڑاکے سی آواز ائی اور اس شخص کے مہرے اپنی جگہ پر بالکل سیٹ ہو گئے ۔
وہ شخص جو کراہتا ہوا آیا تھا بالکل ٹھیک ہو گیا اور شکریہ ادا کرتا ہوا اپنے پیروں پر چل کر گھر گیا۔
والسلام
Thursday 7th November 2024 8:33 am