Skip to content

بھمبر سماہنی آزاد کشمیر اپڈیٹ

1۔ بھمبر سماہنی آزاد کشمیر
شاہراہ جموں پر سیری ہل چوک پر ہونے والے موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے راجہ طفیل ولد حاکم خان ساکن پنڈ جٹاں جانبحق ہو گئے موٹر سائیکل سوار منیب ولد محمد شفیق ساکن ہل سمرالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں شاہراہ جموں سے ہل سمرالہ لنک کے چوک پر موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے بزرگ شہری راجہ طفیل شدید زخمی ہوئے جنہیں بھمبر ریفر کیا گیا
گجرات جاتے ہوئے شدید زخمی جان کی بازی ہار گئے واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ کا اندارج کیا گیا حادثہ کی وجہ بننے والے موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا گیاہے جانجق بزرگ کی نماز جنازہ پنڈ جٹاں کے مقام پر ادا کی جائے گی جانجق بزرگ راجہ باؤ خان کے حقیقی برادر ہیں حادثہ پر عوام علاقہ نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

2۔ بھمبر سماہنی آزاد کشمیر نیوز
مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے رکن مجلسِ عاملہ خان ندیم خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے کھلے خط میں اظہار خیال کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر سماہنی کی اپ گریڈیشن بطور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،گرڈ اسٹیشن کے منصوبے پر آغاز اور جنڈالہ تا پیر گلی کارپٹ روڈ کی تعمیر کے مطالبات کو عملی جامعہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
خان ندیم خان کو مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی کی جانب سے عوامی مسائل اجاگر کرنے اور دو ٹوک موقف پر سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی ہے سب ڈویژن سماہنی کے میگا منصوبہ جات میں مسلسل التوا کی بدولت مسلم لیگ بارے مایوسی برقرار ہے خان ندیم خان کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبات کی عدم تکمیل سے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار کو سبکی کا سامنا ہو سکتا ہے اگلے6کی مدت میں ان منصوبہ جات کا مکمل ہو جانا بظاہر ناممکن ہے تاہم ان منصوبہ جات کی منظوری اور آغاز سے ن لیگ کی موجودہ حکومت کی قدرے نیک نامی میں نرم گوشہ سامنے آ سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *