ادرک کے بے شمار فوائد
ادرک کا قہوا پی لیں یا ادرک کھا لیں اس سے نظام ہاضمہ کو طاقت ملنے کے ساتھ ساتھ معدے مین بننے والی گیس اور ریاح کو خارج رتی ہے۔ اس کے علاوہ جن افراد کو بھوک نہیں لگتی ادرک بھوک بھی پیدہ کرتی ہے اور معدے میں بننے والے فاسد رطوبتوں کو خارج کرکے اجابت اور پیشاب کو کھلا لاتی ہے۔
ایسے افراد جن کے جسم مین دردیں رہتی ہیں یا سر میں درد کی شکاِت رہتی ہے یا جن افراد کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے، جسم میں ضعف اور نقاہت رہتی ہے ذرا سا کام کرنے پر جسم تھک جاتا ہے۔ اور حافظہ کمزور رہتا ہے ایسے افراد کے لیے ادرک کا مربہ یا درک کا اچار بے حد مفید ہے۔
چالیس سال کی عمر کے بعد جو عوارض انسان میں آ جاتے ہیں ادرک ان امراض کے خلاف لڑنے میں بہت مدد دیتی ہے اور جسم کو ہمیشہ تندرستگی کی ترف راغب کرتی ہے۔
بڑی عمر کے افراد اس کو اگر مسلسل استعمال کریں تو اس کے استعمال سے کمزوری نقاہت اور بھی بہت سے مرضوں سے بچ سکیں گے۔
ایسے امراض جو اکثر بوڑھے افراد کو سردیوں میں آ جاتے ہیں۔ ان سب کا زالہ کرتی ہے۔ ادرک کو استعمال کرنے والے افراد ہمیشہ چست و تندرست رہتے ہیں۔
گلے کی خرابی میں اس کا قہوا میں ایک چمچ شہد ملا کر دینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ ادرک کی افادیت یہ ہے کہ اس کو ہر موسم میں استعمال کر سکتے ہیں اس کا کو بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔
چھوٹے بچوں کو سردی لگ جانے کی صورت میں ادرک کے پانی میں شہد کی برابر مقدار ملا کر چٹانے سے افاقہ ہوتا ہے نمونیہ کی صورت میں بھی ادرک کے پانی کو شہد میں ملا کر دینے سے بہرت جلد جسم میں طاقت پیدہ ہو جاتی ہے اور جسم نمونیا کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
ادرک کے مسلسل استعمال سے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے قوت مدافعت پیدہ ہوتی ہے۔
ادرک کے استعمال کے مختلف طریقے:
ادرک کو کسی بھی سالن میں ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
ادرک کا چھلکا اتار کے اس کو چھوٹے ٹکڑوں مین کاٹ کر کوٹ لیں اور ہلکے سے گھی میں بھون لیں۔ اور بطور سالن استعمال کریں۔ نمک کی جگہ شہد اور چینی بھی ڈال سکتے ہیں۔
جوسر کی مدد سے اس کا جوس نکال لیں اس میں تین گنا چینی ڈال لیں اور چولہے پر رکھ کر اتنا پکائیں کہ یہ محلول گاڑھا ہو جائے۔ یہ چٹنی ہر خانے کے ساتھ استعمال کی جائے ۔ یہ چٹنی خوش ذائقہ ہوتی ہے اور ہر بوڑھا بچہ مرد جوان، بڑھے ہی شوق سے کھا سکتا ہے۔ سردیوں میں ہونے والے امراض نزلہ زکام بخار میں اس کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی اور گلے کی خرابی میں بھی اس کا اسرعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے بیٹھی ہوئی آواز بھی درست ہو جاتی ہے۔ بلکہ زیادہ بولنے والے افراد گانا گانے والے یا نعت خواں ، تقریر کرنے والے اس کو استعمال کریں ان کی آواز سریلی ہو ہوجائے گی۔
ادرک اور لیموں کا رس باہم برابر مقدارمیں ملا کر چاٹنے سے معدے کو تقویت ملتی ہے اور بھوک میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ طریقہ گرم مزاج کے لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔