Skip to content

شہد کے فوائد

اسلام وعلیکم!شہد کے فائدے

آج ہم بات کریں گے صحت اور شہد پر.شہد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے .شہد میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج رکھا ہے اللہ تعالیٰ نے. شہد کی مکھی اسے بہت محنت سے مختلف پھولوں کا رس اکٹھا کر کے بناتی ہے. شہد نہ صرف کھانے کے کام آتا ہے بلکہ اسے جلد کے نکھار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے. یہ ہماری صحت کے لیے ہر طرح سے مفید ہے.جانیے! شہد کے حیران کن فائدے 

نمبر1:دمہ کا علاج
دمہ ایک بہت بری بیماری ہے. دمہ کے مریض بہت مشکل سانس لے پاتے ہیں. سردیوں میں اس کے مریض اور بھی پریشان ہو جاتے ہیں. شہد دمہ کے مریضوں کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے. دمہ کے مریضوں کو چاہیے کہ شہد کو آہستہ آہستہ چاٹیں. جس سے ان کو کھانسی میں آفاقہ ہو گا. سانس کی نالی صاف ہو گی جس سے سانس کی دشواری بھی ختم ہو گئی اور صحت ٹھیک رہے گی.

نمبر2:بچوں کے سینہ کی جکڑن
ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر پکا لیں اور چھوٹے بچوں کو چٹانیں اس سے ایک دو دن کے اندر ہی کھانسی ختم ہو جائے گی.سردیوں میں بچوں کے سینہ میں درد اور جکڑن کا ہو جانا عام بات ہے. چھوٹے بچوں کو اگر تھوڑا سا اصلی شہد چٹا دیا جاے تو اس سے بچوں کھانسی زکام اور سینہ کی جکڑن کا فوری طور پر آرام آ جاتا ہے. اسی لیے اسے بچوں کی اچھی صحت کے لیے لازمی سمجھا جاتا ہے.

نمبر3:زکام کھانسی گلا خراب اورشہد
سردیوں میں زکام کھانسی اور گلا خراب کا ہو جانا عام بات ہے. اس کے لیے اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ اصلی شہد ملا کر پیا جاے تو یہ حیران کن فائدہ پہنچاتا ہے. اور ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی کو بھی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے.

نمبر4:زہنی ٹینشن میں مفید
اگر آپ کو کوئی زہنی ٹینشن ہے تو آپ نیم گرم دودھ میں ایک چمچ شہد کا ملا کر پی لیں. جس سے آپ کی رگیں کھولیں گئی اور آپ کو نیند بھی اچھی آے گئی اور پر سکون نیند ٹینشن دور اور صحت کو ٹھیک رکھتی ہے.

نمبر5:قبض سے چھٹکارا
دودھ میں شہد ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے. اور نظام انہضام بہتر ہوتا ہے. کیونکہ یہ اچھے بیکٹیریا لے کر جاتا ہے اور برے بیکٹیریا باہر نکالتا ہے.

نمبر6:تھکاوٹ دور کرنے کیلئے
ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ملا کر پییا جاے تو ایک دم انرجی واپس لوٹ آتی ہے. اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے.

نمبر7:ہارٹ اور بلڈ پریشر کا علاج
ہارٹ اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے یہ ہے کہ وہ ایک ٹکڑا لہسن کا لے کر شہد میں ڈبو کر ناشتہ میں کھا لیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *