اسلام وعلیکم! مالٹوں کے فائدے آج ہم بات کریں گے مالٹوں کے بارے میں جو کے سردیوں کا مزیدار پھل ہے .صحت کے لیے انمول تحفہ ہے. یہ نہ صرف کھانے کے بلکہ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے .جسے بچے بڑے سبھی بڑے شوق سے پیتے ہیں. اس کے علاوہ اس کا چھلکا بھی رنگ گورا کرنے کے کام آتا ہے. مالٹے کے طبی فوائد جن کو جان کر آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں مالٹوں کے بے شمار فوائد ہیں وٹامن سی کا خزانہ مالٹوں میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے.وٹامن سی ہمارے جگر اور معدے کی گرمی کو ختم کرتا ہے.جس سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اس لیے مالٹوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تا کہ ہماری صحت ٹھیک رہے. مالٹے کے فائدے نمبر1:مسوڑوں سے خون آنا روکتا ہے. نمبر2:دانت نکالنے والے بچوں کے اچھا ہے. نمبر3:مالٹا کھانے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے. نمبر4:مالٹا کھا نے سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے. نمبر5:مالٹا کھانے سے صحت ٹھیک رہتی ہے. نمبر6:مالٹا کھانے سے انسان زیادہ دیر تک جوان رہتا ہے. نمبر7:داغ دھبوں سے چہرے کو محفوظ رکھتا. نمبر8:قبض ہونے سے روکتا ہے. نمبر9:مالٹا کینسر جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے. نمبر10:مالٹا جسم کو چست رکھتا ہے. نمبر11:جگر سے گندا مادہ نکالتا ہے. نمبر12:مالٹا کھانے سے موٹاپا ختم ہو جاتا ہے . نمبر13:پانی کی کمی کو ختم کرتا ہے . نمبر14:مالٹا تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے. نمبر15:مالٹا کولیسٹرول کو لیول میں رکھتا ہے. نمبر16:مالٹے کھانے سے بریسٹ کینسر سے بچا سکتا ہے. چھلکوں کے فائدے مالٹوں کے چھلکے نہ صرف رنگ گورا کرنے بلکہ کھانوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں. چھلکوں کا ابٹن مالٹوں کے چھلکوں کو خشک کر کے پیس لیں اور کسی ڈبی میں ڈال لیں. اس میں سے ایک چمچ مالٹوں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر گھاڑا سا پیسٹ بنا لیں اور 15 منٹ تک منہ پہ لگا رہنے دیں اور بعد میں مل کر اتار لیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ایک ہفتہ مسلسل استعمال کرنے سے آپ کا رنگ گورا ہو جاے گا.
اسلام وعلیکم!شہد کے فائدے آج ہم بات کریں گے صحت اور شہد پر.شہد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے .شہد میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج رکھا ہے اللہ تعالیٰ نے. شہد کی مکھی اسے بہت محنت سے مختلف پھولوں کا رس اکٹھا کر کے بناتی ہے. شہد نہ صرف کھانے کے کام آتا ہے بلکہ اسے جلد کے نکھار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے. یہ ہماری صحت کے لیے ہر طرح سے مفید ہے.جانیے! شہد کے حیران کن فائدے نمبر1:دمہ کا علاج دمہ ایک بہت بری بیماری ہے. دمہ کے مریض بہت مشکل سانس لے پاتے ہیں. سردیوں میں اس کے مریض اور بھی پریشان ہو جاتے ہیں. شہد دمہ کے مریضوں کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے. دمہ کے مریضوں کو چاہیے کہ شہد کو آہستہ آہستہ چاٹیں. جس سے ان کو کھانسی میں آفاقہ ہو گا. سانس کی نالی صاف ہو گی جس سے سانس کی دشواری بھی ختم ہو گئی اور صحت ٹھیک رہے گی. نمبر2:بچوں کے سینہ کی جکڑن ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر پکا لیں اور چھوٹے بچوں کو چٹانیں اس سے ایک دو دن کے اندر ہی کھانسی ختم ہو جائے گی.سردیوں میں بچوں کے سینہ میں درد اور جکڑن کا ہو جانا عام بات ہے. چھوٹے بچوں کو اگر تھوڑا سا اصلی شہد چٹا دیا جاے تو اس سے بچوں کھانسی زکام اور سینہ کی جکڑن کا فوری طور پر آرام آ جاتا ہے. اسی لیے اسے بچوں کی اچھی صحت کے لیے لازمی سمجھا جاتا ہے. نمبر3:زکام کھانسی گلا خراب اورشہد سردیوں میں زکام کھانسی اور گلا خراب کا ہو جانا عام بات ہے. اس کے لیے اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ اصلی شہد ملا کر پیا جاے تو یہ حیران کن فائدہ پہنچاتا ہے. اور ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی کو بھی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے. نمبر4:زہنی ٹینشن میں مفید اگر آپ کو کوئی زہنی ٹینشن ہے تو آپ نیم گرم دودھ میں ایک چمچ شہد کا ملا کر پی لیں. جس سے آپ کی رگیں کھولیں گئی اور آپ کو نیند بھی اچھی آے گئی اور پر سکون نیند ٹینشن دور اور صحت کو ٹھیک رکھتی ہے. نمبر5:قبض سے چھٹکارا دودھ میں شہد ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے. اور نظام انہضام بہتر ہوتا ہے. کیونکہ یہ اچھے بیکٹیریا لے کر جاتا ہے اور برے بیکٹیریا باہر نکالتا ہے. نمبر6:تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ملا کر پییا جاے تو ایک دم انرجی واپس لوٹ آتی ہے. اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے. نمبر7:ہارٹ اور بلڈ پریشر کا علاج ہارٹ اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے یہ ہے کہ وہ ایک ٹکڑا لہسن کا لے کر شہد میں ڈبو کر ناشتہ میں کھا لیں.
اسلام وعلیکم! آج ہم بات کریں گے صحت اور گاجر کے حوا لے سے. گاجر سردیوں میں پائی جانے والی ایک انمول سبزی ہے. بچوں بڑوں کی مرغوب ہے اسے نہ صرف پکا کر استعمال کیا جاتا ہے. بلکہ اسے کچا جوس بنا کر اور اس کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے. جو کہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے. اس کے علاوہ گاجر کا مربہ اور اچار بنانے کے کام بھی آتا ہے جو کہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں اور یہ صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے. اس کے علاوہ یہ بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے کام آتی ہے. گاجر کا حلوہ اور صحت حلوہ بنانے کا طریقہ گاجر کا حلوہ بنانے کیلئے اجزاء صاف کی ہوئی گاجریں 5کلو دودھ 6کلو کھویا ایک کلو چینی حسب زائقہ گری 1 پاؤ سونگی ایک پاؤ پستہ آدھا پاؤ بادام آدھا پاؤ دیسی گھی آدھا کلو بنانے کا طریقہ سب سے پہلے دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور گرم ہونے پر اس میں مولی کنڈا کی ہوئی گاجریں ڈال دیں اور خوب پکائیں. ساتھ میں کتری ہوئی گری اور سونگی بھی ڈال دیں. اب ان کو اتنا پکائیں کے دودھ خشک ہو جائے.اب اس میں گھی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں. جب یہ کنارے چھوڑنے لگ جائے تو اتار لیں. ٹھنڈا ہونے پر کسی برتن میں نکال لیں. اب اس کے اوپر پستہ ڈالیں اور اوپر کھویا ڈالیں. پھر اوپر بادام اور پستہ سے گار شینگ کریں. اور پیش کریں. 1:بنائی کے امراض گاجر ہماری صحت کے لیے ایک راز ہے یہ ہماری بنائی کو بہتر کرتی ہے. اورہمیں اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے.تیز نظر اچھی صحت کی علامت ہے. کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتاہے .جو ہماری 2:خون کی کمی خون کی کمی جس کے لیے لوگ مختلف دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں. اور مختلف حربے آزماتے ہیں. ان کے لیے گاجر بہت اچھی سبزی ہے. گاجر میں آئرن کی مقدار کافی پائی جاتی ہے جو کہ اچھی صحت کی آئینہ دار ہے. اس لیے گاجر کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے. 3:جگر اورمعدہ کی گرمی اور امراض جگر اور معدے کی گرمی صحت کو بہت متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر ایکنی پمپل اورداغ دہبے وغیرہ بن جاتے ہیں اور ان سے چھٹکارا پانا مشکل ہو جاتا ہے کچی گاجر اور گاجروں کا جوس اس کے لیے بہت اچھا ہے.اس میں چونکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہےاس لیے قبض کو ختم کرتی ہے.گاجر کھانےسے معدے میں ایسی رطوبتیں بننا شروع ہو جاتی ہیں جن سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے. اور معدے کے السر سے بچاتا ہے. اورمعدے کا ٹھیک ہونا اچھی صحت کی علامت ہے. 4:جلد کی حفاظت گاجر میں موجود آکسیڈینٹ اور وٹامنز جلد کو سورج کی شعاعوں سے بچاتے ہیں اور اس کا مسلسل استعمال کرنے سے رنگ بھی گورا ہو جاتا ہے جلدکا صاف ستھرا ہونا صحت مند ہونا کہلاتا ہے.
اسلام وعلیکم! صحت اور خشک خوبانی آج ہم بات کریں گے صحت اور خشک خوبانی پر. یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے مگر اس میں صحت کے راز پاے جاتے ہیں.یہ اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے. ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے. صحت اور طاقت کا خزانہ ہے. غذائیت کا خزانہ یہ پھل غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے. اس میں کیلشیم پوٹاشیم فاسفورس وٹامن اے وٹامن سی اور آئرن وافر مقدار میں پایاجاتا ہے. خوبانی اور خوشگوار صحت خون کی کمی خون کی کمی والے مرد و خواتین اس کو صبح کے اوقات میں ضرور استعمال کریں. ایسی خواتین جن کو مخصوص ایام میں خون کی کمی ہو جاتی ہے. ایسی خواتین کی صحت کے لیے خوبانی بہترین چیز ہے. نظر کی کمزوری خوبانی نظر کی کمزوری کو دور کرتی ہے اور اس میں موجود فائبر اور کولیسٹرول موٹاپے سے بچاتے ہیں. جوکہ اچھی صحت کی علامت ہے. خوبانی اور کھانے خو بانی نہ صر ف کھانے کے کام آتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف کھانوں میں بھی ڈالی جاتی ہے. اس کے علاوہ اس سے مشروب اور چٹنی بھی بنائی جاتی ہے. جو کہ اچھی صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے. خشک خوبانی قبض کو ختم کرتی ہے اس میں پوٹاشیم کیلے سے 3گنا زیادہ پایا جاتا ہے. یہ دل کہ مریضوں کے لیے بھی فائدے مند ہے. عورتوں کے لیے خشک خوبانی حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کی صحت کے لیے بہت اچھی ہے. استعمال کرنے کا طریقہ خوبانی کے چار سے پانچ دانے صاف کر کے رات کو آدھے گلاس پانی میں ڈوبو دیں اور صبح اٹھ کر کھا لیں. خوبانی کی چٹنی چٹنی بنانے کا طریقہ اجزاء نمبر1:خوبانی ایک پاؤ نمبر2:چینی حسب ضرورت نمبر3:پانی آدھا کلو نمبر4:کالی مرچ چار پانچ چٹکی بنانے کا طریقہ خوبانی کو تین سے چار گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں اس کے بعد دیگچی میں پانی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں اور ٹھنڈی کر کے گرینڈر میں ڈال کر چینی اور کالی مرچ بھی ڈال دیں. اسے تین سے چار منٹ تک گرینڈ کریں اور ٹھنڈی کر کے استعمال میں لایا. یہ بھی کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے.
انڈہ اور صحت اسلام وعلیکم! آج ہم بات کریں گے انڈے اور صحت کے حوالے.انڈہ ہماری اچھی صحت کا راز بھی ہے. انڈہ بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے. اس کا ویسے تو استعمال گرمیوں اور سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے.ناشتہ میں اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں .اس کےبغیر ناشتہ بے رنگ سا دکھائی دیتا ہے.انڈہ نہ صرف ہماری صحت ٹھیک رکھتا ہے. بلکہ صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی بڑھانے کے بھی کام آتا ہے. انڈہ بچوں بڑوں کی مرغوب غذا ہے. انڈے کی پہچان یہ دیکھنے کے لیے کے انڈہ صیح ہے یا خراب ایک گلاس پانی میں دو چمچ نمک ملا کر انڈے کوگلاس میں ڈالیں اگرتو انڈہ پانی کے اوپر آجاے تو انڈہ خراب ہے اور اگر نیچے بیٹھ جائے تو صیح. انڈہ کے فائدے انڈہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں. یہاں ہم چند فوائد بیان کریں گے. انڈہ بہت سے طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے جس بھی طریقے سے کھایا جائے یہ ایک صحت بخش غذا کا جز ہے. انڈے کے استعمال سے انسانی صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے. غذائیت کا خزانہ انڈہ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے. اس میں وٹامن اے وٹامن بی فاسفورس کیلشیم اور فولاد بھی پایا جاتا ہے. جو کہ اچھی صحت کے لئے ضروری ہیں. انڈے کی زردی اور صحت بہت سے لوگ انڈے کی زردی سے پرہیز کرتے ہیں لیکن یہ صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے. انڈے کی 100 گرام زردی میں 1.33گرام کولیسٹرول ہوتا ہے.کولیسٹرول والے مریضوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے. کیونکہ اس سے مریضوں کی صحت خراب ہو سکتی ہے. بچوں کی صحت اور انڈہ انڈہ بچوں کو ناشتہ میں ضرور دینا چاہیے. انڈے کی زردی میں دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں یہ سردیوں میں چھوٹے بچوں کی صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے. صحت اور انڈے کی سفیدی انڈے کی سفیدی میں ربوفلیون اور وٹامن کافی مقدار میں پاے جاتے ہیں. انڈہ کی سفیدی کو پھینٹ کر اوپر سے جھاگ اتار لیں یہ چھوٹے بچوں کی سینے کی جکڑن اور صحت کے لئے بچوں کو سردیوں میں دیں. نظر کی کمزوری انڈہ نظر کی کمزوری کو دور اور دماغ کو طاقطورکرتا ہے اور قوت مدافعت پیدا کرتا ہے.انڈہ زچگی کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے.
اسلام وعلیکم ‘ آج ہم بات کریں گےدودھ اور خوبصورتی کی. دودھ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے. دودھ نہ صرف پینے کے کام آتا ہے. بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف طریقوں سے استعمال ہو کر ہماری خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور جلدی بیماریوں کے علاج میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. ہمیں روز مرہ زندگی میں دن میں ایک گلاس دودھ کا ضرور لینا چاہیے. دودھ بچوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے. نمبر1:دودھ اور بالوں کی خوبصورتی – دودھ بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کو لمبا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے.اور سر سے خشکی کو ختم کرتا ہے. دودھ میں اگر انڈے کی زردی اور سرسوں کا تیل ملا کر ہفتے میں ایک دفعہ لگایا جائے تو اس سے بال لمبے ‘گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں. اور بالوں کا خوبصورت ہونا انسان کی شخصیت میں نمایاں کردار ادا کرتےہیں. نمبر2:دودھ اور سکن کے مسائل – دودھ سے سکن پہ ہو نے والی خارش اور الرجی کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے. خارش اور الرجی والی جگہ پر کچا دودھ دن میں تین چار مرتبہ لگانے سے اس موزی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے. نمبر3:دودھ اور گورا رنگ- گورا چٹا نظر آنا آج کہ دور میں کس کی خواہش نہیں اور گورے رنگ کے بغیر خوبصورت نظر آنا نہ ممکن ہے. آج ہم رنگ گورا کرنے کے لیے چند ماسک بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ لمبی عمر تک جوان بھی نظر آئیں گے. نمبر4:دودھ اور شہد کا ماسک دودھ اور شہد کا ماسک استعمال کرنے سے آپ کی جلد جگمگا جاے گئی. آدھا کپ دودھ لیں اور ایک چمچ شہد اب ان دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر 20منٹ تک مساج کریں بعد میں تازے پانی سے منہ دھو لیں. نمبر5:خشک جلد اور دودھ خشک جلد کے لئے اگر دودھ کی بلائی میں لیموں کے چند قطرے اور شہد ملا کر لگانے سے خشک جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے نمبر6:لیموں اور دودھ رنگ گورا کرنے کے لیے اگر رات کو سونے سے پہلے لیموں کا رس عرق گلاب اور کچا دودھ ملا کر چہر ے پہ 30منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے منہ دھو لیں صبح اٹھیں گے تو آپ کا چہرہ تروتازہ ہو گا. جو کہ خوبصورت نظر آنے کیلئے بے حد ضروری ہے. نمبر7:دودھ اور بیسن کا ماسک دودھ اور بیسن کا ماسک بھی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے. اس کو بنانے کے لیے ایک چمچ بیسن ایک چٹکی ہلدی اور حسب ضرورت دودھ ملا کر چہرے پر 30منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں.
صحت اور پانی: پانی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ہے. پانی کے بغیر انسان کی زندگی بے کار ہے. پانی اور صحت کا بہت بڑا رشتہ ہے اور نیم گرم پانی کا استعمال تو سونے پہ سہاگہ ہے. نیم گرم پانی کے فائدے : 1:آنتوں کی صفائی – نیم گرم پانی پینے سے جسم سے گندا مادہ پانی میں حل ہو کہ پیشب یا پاخانے رستہ خارج ہو جاتا ہے .جس سے آنتوں ک صفائی ہو جاتی ہے اور انسان بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے. صبح نہار منہ ایک گلاس گرم پانی پینے سے بڑی آنت کی صفائی ہو جاتی ہے. جس سے انسان سارا دن چست رہتا ہے. 2:جلدکے امراض – نیم گرم پانی پینے سے جسم میں بلڈ سرکولیشن یعنی خون کی روانگی بڑھ جاتی ہے جس سے سکن پہ ہو نے والی ایکنی پمپل اورداغ دہبے وغیرہ ختم کرنے میں مدد کرتا ہے. اور سکن کو موسچرایزر رکھتا ہے. 3:اینٹی ایجینگ – اینٹی ایجینگ جو کہ بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے .اس کو کم کرنے کیلئے بھی نیم گرم پانی کا بہت بڑا کردار ہے. کیونکہ چین کے لوگ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی عمر سے بہت چھوٹے لگتے ہیں. اور جوان نظر آنا بھی اچھی صحت کی نشانی ہے. 4:بالوں کی خوبصورتی – نیم گرم پانی پینے کی وجہ سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے. اور خون کی روانگی بڑھنے کی وجہ سے بال مضبوط اور گہھنے ہو تے ہیں. بالوں کی خوبصورتی بھی اچھی صحت کا ایک راز ہے. 5:ہاضمہ کی بیماریاں- ہاضمہ کا انسانی صحت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے .ہاضمے کی تندروستی پورے جسم کی تندروستی ہے. اور گرم پانی پینے سے ہاضمہ معمول سے بہتر کام کرنا شروع کر دیتا ہے خوراک کو جلد ہضم کرنے اور قبض کو ختم کر تا ہے. نیم گرم پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے جس سے ہاضمے پر بھی کم دباؤ پڑتا ہے اور موٹاپے سے بھی بچا جا سکتا ہے. 6:وزن کم کر نا- نیم گرم پانی پینے سے جسم میں جمی ہوئی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے. جسم میں میٹابولیزم کو بڑھاتا ہے. 7:پُر سکون نیند – پُر سکون نیند کے لئے رات کو ایک گلاس گرم پانی کا استعمال بہت فائدےمند ہو تا ہے