آج کے اس مضمون میں ہم جن دانوں کا ذکر کریں گے یہ دانے خون بنانے کی مشین ہیں، صرف چار دانے روزانہ کھا لیں ان شاء اللہ صرف خون کی کمی ہی پوری نہیںہو گی بلکہ اور بھی متعدد مسائل کا حل نبی کریم ﷺ کے بتائے اس نسخے میں موجود ہے اور یہ نسخہ تیار کرنا بھی بلکل آسان ہے، سب سے پہلے آپکو اس کے چند فوائد بتاتے ہیں اس کے بعد آپکو بتائیں گے کہ نبی کریم ﷺ کے بتائے اس نسخے کو تیار کیسے کرنا ہے۔۔۔
اگر آپ اس نسخے کو اپنے گھر پر تیار کر کے ویسے ہی استعمال کریں گے جس طرح ہم آپکو بتائیں گے اور جیسا کہ حدیث مبارکہ میں بھی موجود ہے تو ان شاء اللہ نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہو جائے گی بلکہ آپ کا خون بھی صاف ہو جائے گا، یاد رکھیں اگر ہمارے جسم میں خون کی مقدار پوری ہے اور خون صاف بھی ہے تو ہم۱۵۰طرح کے امراض سے بچ جاتے ہیں- یعنی یہ نسخہ۱۵۰ امراض کا علاج ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ نسخہ آپ کے جسم میںامیون سسٹم یعنی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کو بڑھاتا ہے جس سے آپ کا جسم ہمیشہ بیماریوں سے دور رہتا ہے کوئی بھی بیماری کوئی بھی وائرس آپ کے نزدیک نہیں آتا ، دل کے مریضوں کے لئے بھی یہ نسخہ بہت ہی اثر دار ہے، دل کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے، دل کے دورے سے بچاتاہے، دل کو مضبوط بنانے کا کام بھی کرتا ہے، آپ کو کینسر جیسی گھمبیر بیماری سے بچانے کا کام بھی کرتا ہے، یہ نسخہ اگر آپ کو معدے کی تیزابیت کا مسئلہ ہے اور آپ اس کے لیے دوائیوں کا استعمال کرتے کرتے تھک گئے ہیں تو اس نسخہ کا استعمال کریں
ان شاء اللہ اس سے آپ کو بہترین رزلٹ دیکھنے کو ملے گا، آپ کے پیٹ کے امراض بلکل جڑ سے ختم ہو جائیں گے نہ تو آپ کو کبھی قبض ہو گی، نہ پیٹ میں گیس اور نہ ہی معدے کی تیزابیت کا سامنا کرنا پڑے گا، جو لوگ سارا دن سستی کا شکار رہتے ہیں کوئی بھی کام کرنے کا دل نہیں کرتا اگر وہ بھی اس نسخہ کواستعمال کریں گے تو ان کے اندر بھی بہت طاقت آجائے گی ان کے جسم میں چستی اورپھرتی آئے گی، ہر کام منٹوں میں کر سکیں گے، اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو یہ نسخہ آپ کے موٹاپے کو کم کرنے کا کام بھی کرتا ہے، اگر آپ کوہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہے تب بھی آپ اس نسخے کا استعمال کر سکتے ہیںاور اس ہائی بلڈ پریشر کی بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ پا سکتے ہیں، اگر آپ کو جلد کا کوئی مسئلہ ہے یا آپ اپنے چہرے پرنکھار لاناچاہتے ہیں تب بھی آپ کو یہ نسخہ ضروراستعمال کرنا چاہیے،
بالوں کے لئے بھی یہ نسخہ بہت ہی اثر انداز طریقے سے کام کرتا ہے کیونکہ بالوں کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کا اس میں بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہےان فری ریڈیکلزکی وجہ سے ہی آپ کے بال جھڑتے ہیں اور سفید ہوتے ہیں لیکن یہ نسخہ آپ کو فری ریڈیکلزسے بچاتا ہے، جس سے آپ کے بال بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں، اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم،سوڈیم ،زِنک ،کاپر ،سیلینیم،وٹامن سی،وٹامن بی 6،وٹامن ای ، وٹامن کے اور اس کے علاوہ بھی متعدد اجزاء پائے جاتے ہیں تو اب آپ یقینا سمجھگئے ہوں گے کہ اتنے سارے اجزاءجس چیز کے اندر موجود ہوں اور اس ذکر احادیث مبارکہ میں بھی موجود ہو تو اس چیز کی اہمیت کتنی زیادہ ہوگی؟ آپ جانتے ہیں کہ یہ چیز کیا ہے؟ یہ چیز تقریبا ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے اور اس چیز کو کشمش کہتے ہیں
Also Read:
کشمش ایک ایسی اثر دارچیزہےجس کے فائدے بے شمار ہیں یہ خون بنانے کی مشین ہے لیکن اس کو کھانے کا بھی ایک طریقہ ہے اگر آپ صحیح طریقے سے اس کا استعمال کریں گے تب ہی آپ کو سارے فوائد مل سکیں گے، نہیں تو آپ ان میں سے متعدد فوائد سے محروم رہ جائیں گے اس لیےآئیے جانتے ہیںکشمش کو کھانے کا صحیح طریقہ تا کہ آپ کو اس کےبھر پور فوائد مل سکیں لیکن اس سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ سن لیں، سنن ابو داؤد میں روایت ہے کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارےپاس انگور ہیں، ہمیں ان کا کیا کرنا چاہئے آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی کشمش بنادو اس کے بعد انہوں نے پوچھا کہ ہم اس کشمش کا کیا کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ انہیں صبح بھگو کر رکھ دینا اور شام کو پی لینایا انہیں شام میں بھگو دینا اور صبح پی لینا، زیادہ تاخیر نہ کرنا ورنہ یہ سرکہ بن جائے گا۔۔۔ دوستو! اب اسی حدیث مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے نسخہ بنانے کا صحیح طریقہ جان لیں، یاد رکھیں جن لوگوں کو جنسی مسائل کا سامنا ہو یہ نسخہ ان کیلئے بھی انتہائی نفع بخش ہے، اس نسخے کو آپ نے رات کے ٹائم بنانا ہے، سب سے پہلے تو آپ کشمش لیں اس کو صاف کرکے اچھی طرح سے دھو لیں آپ چاہیں تو کشمش کے چار دانےلے لیں یا پھر سات دانے بھی لے سکتے ہیں
اور اگر چاہیں تو ایک چمچ کشمش کا بھی استعمال کر سکتے ہیں کسی بھی چیز کو اعتدال میں کھائیں لیکن روٹین سےکھائیںتو یہ آپ کو زیادہ فائدہ دیتی ہے نا کہ ایک دم کھایا اور پھر ہفتوں بھول گیا، اب ایک برتن میں آپ ایک گلاس پانی ڈالیں اسے چولہے پر رکھیں اورآگ جلا دیں کشمش کے سات دانے پانی میں ڈال دیں اب ان کو ایک سے دو منٹ کے لئے اُبالیں اور چولہا بند کر دیں اور اس کشمش کو پانی کے ساتھ کےڈھک کر ایسے ہی رکھ دیں، صبح فضر کی نماز ٹائم اٹھیں نماز پڑھیں، ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں اور تلاوت قرآن پاک کرنے کے بعد بسم اللہ پڑھ کر خالی پیٹ کشمش کا یہ پانی پی لیں،کشمش کایہ پانی پینے سے ان شاء اللہ آپ کے پورے جسم کی گندگی صاف ہو جائے گی، چاہے گندگی آپ کے پیٹ میں ہو،آنتوں میں ہو،لیور میں ہو یا گردوں میں۔۔۔ موٹاپے کو بھی کم کرنے کا کام کرے گا، ہاضمے کے عمل کو بھی بہتر بنائے گا، پانی کیساتھ کشمش کے بھیگے ہوئے دانے بھی چبا کر کھا لیں، کشمش کےیہ سنہری دانے ایک ہفتہ استعمال کریں، ان شاء آپ کو اپنے جسم میں واضح تبدیلیاں محسوس ہوں گی۔