سورہ البقرہ کی آخری 2 آیات پانچ بار پڑھنے کا سچا معجزہ

In اسلام
February 10, 2022
سورہ البقرہ کی آخری 2 آیات پانچ بار پڑھنے کا سچا معجزہ

بعض وظائف ایسے خاص ہوتے ہیں جن کو بار بار دہرانے کو جی چاہتا ہے. آج سورہ بقرہ کی جن دو آیات کا وظیفہ بتایا جارہا ہے یہ وظیفہ بھی ایسا ہی خاص وظیفہ ہے ۔بہت سےلوگوں نے اس وظیفہ کے متعلق اپنا تجربہ بھی بیان کیا ہے انہی میں سے ایک بہن کا تجربہ بتایاجارہا ہے کہ کیسے اس بہن کو اس وظیفہ سے فائدہ ہوا اور کیسے آپ بھی اس وظیفے سے اپنے لیےرزق کے دروازے کھلوا سکتے ہیں ۔

جن دو آیات کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ آیات سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں ان دو آیات میں بڑے خزانے پنہاں ہیں. جن کے بارے میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی احادیث میں بتلایا ہے ۔ مسلم و بخاری کی ایک روایت میں ابو مسعود عقبہ بن عمر و انصاری بدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا:

جو شخص رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لے گا وہ اس کو کافی ہوجائیں گی

:ایک دوسری حدیث میں سیدنا حذیفہ بن الیمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا

مجھے سورہ بقرہ کی یہ آخری آیات عرش کے نیچے خزانے سے دی گئی ہیں ان جیسی آیات نہ پہلے کسی کو ملی ہیں اور نہ بعد میں کسی کو ملیں گی بروایت سنن نسائی۔

اس روایت سے ان آیات کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان آیات کی کیا عظمت ہے.ایک دوسری روایت میں سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ کو معراج پر بلایا گیا تو تین چیزیں دی گئیں

نمبر1: پانچ نمازیں
نمبر2: سورہ بقرہ کی آخری آیات
نمبر3:شرک کے سوا آپ کی امت کے لئے تمام گناہوں کی معافی…. بروایت صحیح مسلم حدیث نمبر 173

:یاد رہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث بھی موجوود ہیں .ایک موقع پر آپﷺ نے ارشاد فرمایا

اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک تحریر لکھی تھی جس کی دو آیتوں سے سورہ بقرہ کوختم کیاگیا. یہ دو آیتیں جس گھر میں بھی تین روز تک پڑھی جائیں گی شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں بھٹک سکتا.( بحوالہ ترمذی و نسائی )

:ایک اورحدیث کا مفہوم ہے کہ

رات کو عشاء کے بعد اور سونے سے پہلے جو شخص ان دو آیتوں کو پڑھ لے گااس کو تہجد کے برابر ثواب ہوگا

گویا اس کوایسا ثواب ملا جیسے کہ اس نے تہجد کی نماز ادا کی کتنی عظیم ہے یہ فضیلت کہ تہجد ادا کئے بغیر تہجد کا ثواب حاصل ہوجائے یاد رہے کہ یہ اللہ رب العالمین کا یہ فضل عظیم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو اپنی رحمت و مغفرت کے لئے ایسے آسان اسباب مہیا کئے ہیں اور سورہ بقرہ کی یہ دو آخری آیات بھی انہی اسباب میں سے ہیں ۔روایات میں آتا ہے کہ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں:

کوئی عقل مند شخص ان دو آیتوں کو پڑھے بغیر نہیں سو سکتا

مطلب یہ کہ اگر ہم ان آیات کو پڑھے بغیر سوتے رہے ہیں تو حضرت علی ؓ کے نزدیک ہم تو کم عقلوں میں شامل ہوئے .اور یاد رہے جن آیات کے بارے میں حضرت علی ؓ نے یہ فرمایا وہ سورہ بقرہ کی مذکورہ دو آیات ہیں ۔وظیفہ اس کا یہ ہے کہ

سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو عصر کے بعد روزانہ پانچ مرتبہ پڑھا جائے اور اول و آخر درود ابراہیمی لازمی پڑھا جائے

اور پھر اللہ سے عاجزی و انکساری سے دعا کی جائے جو بھی دعا کی جائے گی انشاء اللہ ضرور قبول فرمائی جائے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram