Just read the Surah ur Rehman on Friday

In اسلام
February 18, 2022
Just read the Surah ur Rehman on Friday

دنیا میں عمومی طور پر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتا ہے لیکن اس کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے. سورہ رحمان کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے

جوشخص فراخی رزق کے لئے سورہ رحمان کو پڑھنا چاہے تواسے چاہیئےکہ ہر روز نماز عشاء کے بعد تین بار سورۃ الرحمن پڑھے اور اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے. ہر روز عشاء کی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلاناغہ پڑھنے کا معمول بنا لیاجائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہیں ہوگی ۔

غربت و افلاس سے چھٹکارا :غربت تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاء پڑھ کر مصلے پر بیٹھیں اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک پڑھیں درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمان پڑھیں. پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگیں اور کسی سے بات چیت نہ کریںاللہ تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہاء انعام و اکرام ہوجائے گا

جو شخص یہ چاہے کہ اس کی دکان اور اس کے کاروبار میں ترقی ہو تو اسے چاہئے کہ باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمان پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کرے. اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اور گاہک وافر مقدار میں دکان میں آئیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram