Skip to content

It is a prayer three times on Friday

آج ہم آپ کے لیے با برکت دن کا ایک با برکت عمل لے کر حاضر ہوئے ہیں. جس کی مدد سے آپ ہر دعا قبول ہو سکتی ہےانشااللہ. جیسا کہ آپ سب لوگ ہی جانتے ہیں کہ ہر انسان کی چاہت ہے کہ اس کی ہرجائز دعا ضرور قبول ہو نی چاہیے تو اس مقصد میں کامیابی کیلیے وہ سب کچھ ہی کرتا ہے

اپنی دعا کی قبو لیت کے لیے ، اللہ کی بارگا ہ میں روتا اور گڑ گڑاتا ہے. اور اپنے گناہوں کی اپنے رب سے توبہ طلب کر تا ہے. اور یہاں تک کہ مختلف قسم کے وظائف بھی کرتا ہے کہ جن کی مدد سے اللہ پاک اس کی دعا ئیں قبول فرما لیں جمعہ کا دن بہت ہی با بر کت دن ہے۔اس دن کو لے کر بہت ہی زیادہ فوائد آپ کو حاصل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جمعہ کا دن بہت ہی افضل دن ہوتا ہے اور اس دن میں کئے جانے اعمال بہت ہی با برکت ہوتے ہیں ۔

جمعہ کے دن ایک بہت ہی پیاری سی عبادت جمعہ پڑھنا نصیب ہوتا ہے .تو ہم سب کو ضرور اس عبادت سے فائدہ حاصل کرنا چاہیئے ، جمعہ ضرور پڑ ھیں، خطبہ سنیں نیز جمعہ کی تقاریر بھی سننی چاہیئے جس میں آپ کے لیے بہت سی سبق آمیز باتیں موجود ہوتی ہیں۔ جن پر آپ عمل کر کے اپنی تمام تر مشکلات کو حل کر سکتے ہیں۔

جمعہ کے دن کا خاص اور مجرب عمل ہے .جمعہ کے دن کا وظیفہ پڑھنے کا طریقہ آپ نے جمعہ کے دن نمازِ عصر ادا کرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر تین سو تیرا مرتبہ اللہ تعالیٰ کے یہ تین نام ” یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم” پڑھنے ہیں.جمعہ کا دن بہت ہی با برکت والا دن ہوتا ہے۔ اس دن جو بھی دعا کی جاتی ہے وہ اللہ کی بارگاہ میں ضرور قبول ہوتی ہے اور اللہ پاک بھی اس عمل کو پسند کر تا ہے کہ اس کا بندہ اس سے مانگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *