جنگ احد

In اسلام
January 17, 2021

مدینہ منورہ کے شمال میں تقریباً چار میل کے فاصلےپر وہ پہاڑ ہے جو “جبل احد” کے نام سےیاد کیا جاتا ہے۔3ہجری میں احدکی مشہور جنگ اسی پہاڑ کے دامن میں لڑی تھی۔یہ پہاڑ شرقاً غرباً چار میل پھیلا ہوا تھا۔
کفار مکہ کی جنگ کیلیے تیاری:-
جنگ بدر میں مکہ کے ستر کفار قتل ہوےتھے۔جن میں ان کے چوٹی کے سردار بھی شامل تھے۔تقریباً مکہ کےہر گھر میں صف ماتم بچھی تھی۔ان کے دلوں میں مسلمانوں سے انتقام لینے کی آگ بھڑک رہی تھی۔
ابو سفیان کا تجارتی قافلہ صحیح سلامت مکہ پہنچ گیا تھا۔جب قریش جنگ بدر میں شکست کھانے کے بعد واپس مکہ آے تو ابو سفیان کے قافلے کا تمام مال”دارالندوہ”میں رکھا ہوا پایا۔
عبداللہ بناابی ربیعہ،عکرمہ بن ابوجہل اور صفیان بن امیہ دیگر اشخاص کے ہمراہ جن کے عزیز و اقارب جنگ بدر میں قتل وہ چکے تھے۔ابو سفیان اور تجارتی قافلہ کے حصہ داران کی خدمت میں حاضر ہوے اور درخواست کی کہ اس قافلہ کے مال سے جو منافع حاصل ہو وہ مسلمانوں سے بدلہ لینے کلیلیے دوبارہ جنگ کی تیاری میں خرچ ہو گا۔ انو سفیان اور دیگر قافلہ کے حصہ داران نے یہ درخواست بخوشی قبول کر لی۔ راس المال مالکوں کو واپس کر دیا گیا اور جو منافع حاصل ہوا تھا اسے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی تیاری کیلیے خرچ کیا گیا۔قران مجید میں اسی کے متعلق سورہ انفال کی آیت 36 نازل ہویی۔
(سورہ الانفال آیت36)
ترجمہ:- جو لوگ کافر ہیں۔اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ(لوگوں کو) خدا کے راستے روکیں۔سو ابھی اور خرچ کریں گے۔مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کیلیے (موجب) افسوس ہوگا وہ مطلوب ہوںگے اور کافر لوگو دوزخ کی طرف ہانکے جاؤ گے۔
قریش مکہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلیے تیاری شروع کر دی۔
اور قبائل عرب کو بھی دعوت دی چناچہ قریش اپنے قبائل کنانہ اور اہل تہامہ کے ساتھ جنگ کیلیے اکٹھے ہوے۔ مردوں کے ساتھ کی ایک جماعت کو بھی لشکر میں شامل کیا گیا تاکہ ان کو مقتولین بدر کی یاد دلا کر لڑنے پر ابھارتی رہیں۔چناچہ ابوسفیان کی زوجہ ہندہ بنت عتبعہ۔عکرمہ بن ابو جہل کی زوجہ ام حکیم بنت حارث بن ہشام ، حارث بن،ہشام بن مغیرہ کی زوجہ فاطمہ بنت و لید مغیرہ۔صفوان بن امیہ کی زوجہ برزہ بنت مسعود ثقفیہ۔ عمروبن عاص کی زوجہ ربطہ بنت شیبہ طلحہ ججی زوجہ سلافہ بنت سعد اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ لڑنے کو نکلیں۔ اسی طرح خناس
بنت مالک اپبے بیٹے ابو عزیز بن عمیر کے ساتھ نکلی۔تین ہزار پر مشتمل کفار مکہ کا لشکر مسلمانوں خلاف لڑنے کیلیے تیار کیا گیا۔
باقی تحریر اگلی بار انشااللہ۔
نام:-اللہ رکھا