ماں باپ کے حقوق

In اسلام
January 03, 2021

ماں باپ کے حقوق

اللّٰہ تعالی نے انسان کو بہت سی قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے۔ والدین بھی نعمت ہیں ۔ والدین کی محبت بچوں کے لیے نہ تو کم ہوتی ہے نہ ہی ختم ۔
بچہ دنیا کے کسی بھی مقام پر چلا جائے والدین کی دعائیں بچوں کے ساتھ ہوتی ہیں۔ بچے اپنے ماں باپ کی دعاؤں سے ہر جگہ کامیاب ہیں۔ ماں کے قدموں تکے جنت ہے لیکن باپ بھی جنت کا دروازہ ہے۔ لوگ ماں کی محبت تو یاد رکھتے ہیں لیکن باپ کی سختی کی وجہ سے باپ کا چھپا پیار بھول جاتا ہے۔والد کی ناراضگی میں رب کی ناراضگی ہوتی ہے۔ بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھے سے پیش آئے۔ دنیا میں ہر چیز دوبارہ مل سکتی ہے سوائے ماں باپ کے-

حدیث پاک کا مفہوم ہے۔
جب تمہارے والدین میں سے کوئی ایک بڑھاپے میں پہنچ جائے اسے جھڑکو مت۔

والدین جو پیار و محبت ہمیں دیتے آئے ہیں اور جو قربانیاں دیتے آئے ہیں اپنی خواہشات کو چھوڑ کر ہماری خواہشات پوری کرتے آئے ہیں ۔ ہمیں بھی ان کی پسند کا خیال رکھنا چاہیے ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔ اور اللّٰه تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے سے میرے رب میرے والدین پر رحم فرما جس طرح انہوں نے رحمت و شفقت سے مجھے بچپن میں پالا۔

ماں کے تین درجے

ایک یہ کہ اس نے کمزوری پر کمزوری برداشت کی،دوسرا یہ کہ اس نے بچے کو پیٹ میں رکھا،تیسرا یہ کہ اسے دودھ پلایا،اس سے معلوم ہوا کہ ماں کو باپ پر تین درجے فضیلت حاصل ہے، حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ماں کی تین درجے زیادہ فضیلت بیان فرمائی ہے، ایک شخص نے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے آکر عرض کی:میری اچھی خدمت کاسب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ ارشاد فرمایا’’تمہاری ماں ۔اس نے دوبارہ عرض کی: پھر کون ہے؟پھر ارشاد فرمایا، ’’تمہاری ماں ‘‘،اس نےایک بار پھر دوبارہ عرض کی: پھر کون ہے؟پھر ارشاد فرمایا’’تمہاری ماں ۔عرض کی: پھر کون ہے؟ ارشاد فرمایا’’تمہاراباپ -اللّٰہ تعالی نے مانثکو تین درجے فضیلت دی ہے۔ اللّٰہ تعالی نے ماں کے دل میں محبت ڈال کر بتایا کہ ماں کی محبت تو لازوال ہوتی ہے۔ ہمیں کبھی کم نظر نہیں آتی ۔ لیکن ہمارا اللّٰہ تعالی ہم سے 70 ماوؤں سے بھی بڑھ کر پیار کرتا ہے۔جہاں ماں باپ کے حقوق ہیں وہاں بچوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔بچوں کو چاہیے ماں باپ کی پسند نہ پسند کا خیال رکھیں۔ ان کی تمام ضروریات ان کی زبان پر آنے سے پوری کریں۔ اور والدین کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔ اللّٰہ تعالی ہم کو ماں باپ کی خدمت کرنے لی توفیق عطا فرمائے آمین۔

/ Published posts: 3254

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram