چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں:۔
نمبر1) شیشے والے فرنیچر کی صفائی کا طریقہ
شیشے والے فرنیچر کی صفائی کرنے کے لیے اخبار والے کاغذکو پانی میں بھگو کر اچھی طرح رگڑیں
اس طریقہ سے شیشہ صاف و شفاف اور چمکدار ہوجائے گا۔ اس عمل کے بعد ململ کاکپڑا پھیر دیں تو
چمک اور زیادہ بڑھ جائے گی ۔
نمبر2) آئی پنسل کی خوبصورتی کوبڑھانے کا طریقہ
اگر خواتین چاہتی ہیں کہ آئی پنسل کی نوک باریک اور صاف ہو تو اسے دوبارہ تراشنے سے پہلے
کچھ دیر کے لیے فریز کر لیں اس طرح یہ تراشنے کے دوران ضائع بھی کم ہوگی اورپھیلنے کا خطرہ
بھی نہیں ہوگا اور آپ اسے زیادہ عرصہ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔
نمبر3) فریج کی چمک کو برقرار رکھنے کا طریقہ
فریج کی چمک کو برقرا رکھنے کے لیے المونیا کے چند قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر اس
محلول سے فریج کو صاف کر لیا جائے اور بعد میں اسے کسی نرم کپڑے سے خشک کرلیا جائے
تواس طریقے سے فریج کی چمک برقرار رہے گی۔
نمبر4) فریج سے پھلوں کی مہک ختم کرنے کا طریقہ
فریج میں مختلف پھل جیسے کہ سیب اور خربوزہ وغیرہ رکھے جائیں تو پانی میں بھی ان کی مہک
آنے لگتی ہے اس لئے تمام خوشبو والے پھلوں کو پلاسٹک کے لفافوں میں بند کر کے فریج میں رکھا
جائے جس سے پھل ٹھنڈےاور محفوظ رہیں گے اور ان کی مہک دوسری چیزوں میں بھی داخل نہیں ہوگی۔
نمبر5) ہاتھوں کی رنگت سفید کرنے کا طریقہ
ہاتھوں کی رنگت سفید کرنے کے لیے ان پر تھوڑی سی چینی اور لیموں کا عرق ملا کر لگایا جائے
اس نسخے سے ہاتھ نرم اور سفید ہو جائیں گے اور خوبصورت و دلکش دکھائی دیں گے۔
جس سے آپ جاذب نظر ہوجائیں گی
نمبر 6) فریج کی بدبو دور کرنے کا طریقہ
فریج کے اندر سے اگر کسی بھی قسم کی بو آرہی ہے تو ایک کوئلہ لے کر اسےاچھی طرح پیس لیں اور پلیٹ
میں رکھ دیں۔پھر چند دنوں بعد اس پسے ہوئے کوئلے کو بدلتے رہا کریں ۔بو آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔
نمبر 7)سخت بالوں کو نرم کرنے کا طریقہ
سخت بالوں کو نرم اور ملائم کرنا ہو تو نہانے سے پہلے ان پر روغن بادام یا روغن ناریل لگا دیا
جائے ۔اور اچھی طرح سے مساج کیا جائے۔اس طریقے سے بال نرم و ملائم ہوجاتے ہیں اور ان کی جڑیں بھی
بے حد مضبوط ہوجاتی ہیں۔
نمبر 8)باورچی خانے سے مکھیاں ختم کرنا
باورچی خانے سے مکھیاں ختم کرنے کے لیے جھاڑ پونجھ کر چولہے پر نمک اور کپڑے
دھونے والا سوڈا ڈال کر گرم پانی سے فرش کو دھو لیا جائے اس طرح گھی وغیرہ سے جمی ہوئی
چکنائی صاف ہوجائے گی اور دیگر کیڑے مکھیاں وغیرہ بھی مکمل ختم ہوجائیں گی۔