مٹن بریانی بنانے کا طریقہ

In خواتین
March 01, 2021

اجزاء: چھوٹا گوشت، پیاز، ادرک، لہسن، سرخ مرچ، سبز مرچ، آئل، ٹماٹر، نمک، ہلدی، چاول، پانی ترکیب: پانی میں نمک اور آئل شامل کر کے چاولوں کو ابال لیں-ایک ہنڈیا میں پانی ڈال کر اس میں چھوٹا گوشت اور کٹی ہوئی پیاز شامل کر دیں- تقریباً آدھے گھنٹے میں گوشت گل جائے گا- پریشر کُکر میں گوشت اس سے بھی زیادہ جلدی گل جائے گا- لیکن اس سے گوشت کی غذائیت جاتی رہے گی- چھوٹے گوشت کو گلانے کیلئے مٹی کی ہنڈیا سب سے بہترین ہے-

جب گوشت گل جائے تو اس میں آئل ڈال کر باریک کیا ہوا لہسن، ادرک اور کٹا ہوا ٹماٹر شامل کر لیں- اسی میں نمک، ہلدی، سرخ مرچ اور سبز مرچ شامل کر دیں- گوشت کو 15-20 منٹ اچھی طرح بھون لیں- اب ایک برتن میں ایک تہ ابلے ہوئے چاولوں کی لگائیں اور ایک گوشت کی لگاتے جائے- اب چولہے پر رکھ کر اس میں پانی ملا زردہ رنگ شامل کر دیں اور 2-4 منٹ کیلئے ڈھکن دے کر رکھ دیں-
اب بریانی تیار ہے- اسے سلاد اور رائتہ کے ہمراہ تناول کریں-

نیوز فلیکس 01 مارچ 2021