آپ نے اکثر ایسے چوروں کے بارے میں سنا ہوگا جو کہ چوری کے بعد ایسا کوئی سراغ نہیں چھوڑتے جس سے وہ پکڑے جائیں- اس سے ان چوروں کی کامیاب منصوبہ بندی کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- تاہم آج ہم آپ کو دنیا کے 5 ایسے بےوقوف ترین چوروں کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف آسانی سے پکڑے گئے بلکہ آپ کو ان کی بےوقوفیوں کی داستان پڑھ کر ہنسی بھی آئے گی- اسلحہ کے طور پر کھیرے کا استعمال کرنے والا بےوقوف چور یہ کہانی ایک ایسے بے وقوف چور کی ہے جس نے چند سال قبل کھیرے کو بطورِ اسلحہ استعمال کرتے ہوئے گلاسکو کے ایک بک میکر کو لوٹنے کی کوشش کی- گیری روف نے سیاہ رنگ کے موزے میں چھپے کھیرے کو ایک خاتون ورکر پر تان کر اس سے نقد رقم کا مطالبہ کیا اور خاتون پر یہ ظاہر کیا کہ موزے میں پستول ہے- لیکن خاتون نے رقم دینے سے انکار کردیا جبکہ اس وقت وہاں پر ایک آف ڈیوٹی پولیس آفیسر بھی موجود تھا جس کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ چور کے ہاتھ میں کوئی پستول نہیں بلکہ صرف ایک سبزی ہے جو کسی کے لیے نقصان دہ نہیں جس پر آفیسر نے پھرتی کے ساتھ اس چور کو قابو کرلیا- گیری نے آغاز میں اسے مذاق قرار دیا تاہم اعتراف کے بعد اسے عدالت نے جیل بھیج دیا- چور چوری کے دوران سو گیا لنکشائر کا ایک بزرگ جوڑا چھٹیاں منا کر جب اپنے گھر واپس لوٹا تو اس نے اپنے بیڈروم میں ایک اجنبی کو سوتا ہوا پایا- مارٹن ہولٹبی اور پیٹ ڈائی سن یہ سب دیکھ کر چونک گئے- یہ اجنبی دراصل ایک لوکساز چوزنوسکی نامی چور تھا جو اس جوڑے کے گھر چوری کے ارادے سے داخل ہوا تھا لیکن اس نے یہی رہنا شروع کردیا- یہ بے وقوف چور اس گھر میں اپنے لیے کھانا بناتا، برتن دھوتا، کپڑے دھوتا، گھر کی صفائی کرتا اور یہی سوتا بھی تھا- اس بزرگ جوڑے کا کہنا تھا کہ جب ہم چھٹیاں گزارنے جارہے تھے تو ہمارا گھر اتنا صاف نہیں تھا جتنا کہ ہمیں واپس آکر ملا- اس چور کا تعلق پولینڈ سے تھا اور یہ بےگھر تھا اس وجہ سے اس نے بزرگ جوڑے کے گھر میں ہی رہائش اختیار کرلی- چوری شدہ فون سے چور کی سیلفی یہ بے وقوف چور ان میں چوروں میں سے ایک تھا جو سیلفی کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں- ایشلے کیسٹ ( نے درحقیقت چوری شدہ سم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسی گھر میں اپنی سیلفی لی جہاں وہ چوری کر رہا تھا- اس سے بڑھ کر یہ کہ ایشلے نے یہ سیلفی واٹس ایپ پر شئیر بھی کردی اور اسے یہ احساس بھی نہ ہوا کہ وہ خود اپنی تصویر اپنے ان ساتھیوں کو بھیج رہا ہے جن کے گھر کو اس نے لوٹا ہے- جس کے بعد پولیس نے ایشلے کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا اور چوری کا سامان بھی برآمد کرلیا- ایشلے کو اس چوری کے جرم میں دو سال 8 ماہ کی سزا سنائی گئی Also Read:- https://newzflex.com/53430 فیس بک پروفائل پر لگائی جانے والی تصویر فلوریڈا کی پولیس کو میک ایئر ووڈ کو تلاش کرنے میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی جو کہ 2016 میں ہونے والی ایک واردات کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ میک نے اس اشتہار کو بڑے فخر کے ساتھ اپنی فیس بک پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کیا جو پولیس نے اس کی تلاش کے لیے جاری کیا تھا- میک کے ایک دوست نے فیس بک پر اس کی اس نئی تصویر کی تعریف کی جس کے جواب میں میک نے اس کا شکریہ ادا کیا- پولیس نے اس فیس بک اکاؤنٹ کی مدد سے ہی میک کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا اور اسے گرفتار کر لیا-چور نے اپنا موبائل نمبر کیشیر کو دیا
عرب حکمرانوں کے گھر کی خواتین کے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ دنیا بھر کے حکمرانوں کی طرح ان کی بیویاں اپنے مردوں کے ساتھ خاتون اول کے طور پر میڈیا کے سامنے نہیں آتی ہیں اس وجہ سے لوگوں کا قیاس ان کے بارے میں یہی ہوتا ہے کہ وہ بھاری پردے میں چھپی ہوئی کم تعلیم یافتہ گھریلو خواتین ہوں گی۔ مگر جس طرح وقت نے دنیا کو تبدیل کیا ہے اسی طرح تبدیلی کی ہوا سے یہ شہزادیاں بھی نہیں بچی ہیں اور یہ بھی دنیا کی دیگر خواتین کی طرح بہت فعال اور تعلیم یافتہ ہیں ایسی ہی کچھ شہزادیوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- رانی ال عبدااللہ یہ اردن کی ملکہ ہیں کنگ عبداللہ دوئم کی والدہ اور تخت کے جانشین حسین کی والدہ ہیں۔ رانی ال عبداللہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کی خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ خواتین کے جدید لباس کی تحریک کی سرگرم رکن ہیں اور اس بات کی خواہاں ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی خواتین کو بھی جدید لباس پہننے کا حق ملنا چاہیے ملکہ خود بھی ارمانی کے لباس کی برینڈ ایمبسٹر ہیں اور اکثر ان کی تصاویر میگزينز کا حصہ بنتی رہتی ہیں- عمیرہ ال تاویل یہ سعودی شہزادی ہیں جو کہ اکثر سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق ہونا چاہیے۔ وہ امریکہ میں زیر تعلیم ہیں جہاں اپنی گاڑی خود چلاتی ہیں۔ اور الولید کے نام سے ایک عطیاتی این جی او بھی چلا رہی ہیں جو کہ غریب اور یتیم بچوں کے لیے کام کرتی ہے۔ دینا عبداالعزیز السعود دینا عبدالعزیز کا تعلق بھی سعودی شاہی خاندان سے ہے اور ان کا شمار عرب شاہی خاندان کی اسٹائلش ترین شہوادیوں میں ہوتا ہے۔ اور سعودی عرب اور قطر میں اپنے بوتیک چلاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے فیشن میگزین ویگیوعرب کی ایڈیٹر بھی ہیں۔ ان کے تین بچے بھی ہیں جن کی پرورش کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ موضع بنت نصیر یہ سابق امیر قطر کی دوسری بیوی اور موجودہ امیر قطر کی والدہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قطر کی ایجوکیشن سائنس اور سوشل ڈيولپمنٹ کے شعبے کی سربراہ بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں یونیسکو کی سفیر بھی ہیں۔ وہ قطر کو سلیکون ویلی کا ایک مضبوط مرکز بنانے کی خواہاں ہیں۔ حیا بنت حسین حیا اردن کے بادشاہ کی بہن ہیں اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المختوم کی بیوی بھی ہیں۔ وہ آکسفورڈ کی طالبہ ہیں ۔ اس کے علاوہ عطیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔ اور اقوام متحدہ کے امن مشن کی سفیر بھی ہیں۔