یہ 2021 علم جفر میں پیار کا سال ہے۔ کیوں کہ اس کے اعداد تلخی اختلافات اور بے رخی کی طرف مائل کرتے ہیں۔ تب ہی اس سال تمام برج بالی جتنا اپنے غصے پر قابو کریں گے۔ اتنا ان کے منزل ان کے سامنے رہے گی۔ اور خصوصا دنیا میں مختلف ممالک آگے بڑھنے کی ٹڑپ میں ایک دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہیں گے۔
اس سال تین ایسی خوشیاں زمین کے لوگوں کے لیے آئیں گی۔ جس کو پوری دنیا مل کر منائیں گی اور ایک دکھ ایسا ہوگا۔ جس پر پوری دنیا آنسو بہائے گی ۔یہ سال سیاسی شخصیت کے لیے بہت اہم ہے۔تب ہی اس سال میں وہ لوگ جو سیاست سے جڑے ہوئے ہیں ۔ٹھہر ٹھہر کر قدم رکھیں اور کوشش کریں ۔کہ اپنے راز لوگوں سے شیئر نہ کریں۔ کیوں کہ علم جفر کی روشنی میں اس سال فقیر بادشاہ اور بادشاہ فقیر بننے لگے گے ۔اللہ کے کرم سے بیماریوں کا اختتام اور انٹرنیٹ اور موبائل کے وسیلے سے نئی نئی ٹیکنالوجی منظرعام پر آئیں گی ۔ انسان کو چاہیے کہ اس سال اپنے موبائل کے کیمرہ سے دوری اختیار کریں یا ان کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ کیونکہ کچھ ایسے ایسے سوفٹویر عام ہونے لگیں گے۔ جس سے کوئی بھی کبھی بھی کسی کو دیکھ سکتا ہے۔ سن سکتا ہے۔
یہ سال انسان کی صحت کے حوالے سے علم جفر کی روشنی میں کچھ افسوسناک خبریں منظر عام پر لائے گا ۔ آسمانوں پر تحقیق اپنے عروج پر جاۓ گی ۔ آسمانی مخلوقات کا چہرہ زمین کے رہنے والوں کو نظر آنے لگے گا۔اسلامی ممالک اگر ایک بن کے ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔ تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے 2021 سے کافی بہترین اور کامیابی کی نئی راہ منظر عام پر آئے گی۔ لیکن کچھ ممالک ایسے ہونگے جو بیچ میں اختلافات کو پھسانے کے لیے نئے نئے اختلافات کو راہ بخشیں گے۔ تو یہی سبب خطے میں پریشانی لا سکتا ہے ۔تمام ممالک اس سال کے آغاز سے لے کر اختتام تک صبر رحم اور برداشت کے ساتھ چلیں گے ۔ تع اللہ پاک کے فضل و کرم سے یہ احساس انہیں کو فائدہ دیں گے ۔
اس سال کا صدقہ تمام برج کے لئے ایک ہے۔ مچھلی چاندی اور اناج حسب توفیق مچھلی ایک عدد یعنی دامن میں وسعت ہو تو بڑی مچھلی اگر دامن میں وزن کم ہے ۔تو چھوٹی مچھلی بھی دے سکتے ہیں۔ اناج حسب توفیق اور چاندی چاہے ایک تولہ ہو یا اس سے بھی کم سال کے آغاز میں ان تینوں چیزوں کا صدقہ ہر گھر کے لیے بڑا ہی مبارک ثابت ہوگا۔ اپورا سال آنے والی تمام مصیبتوں کو اس گھر سے دور رکھے گا۔ علم جفر میں اس سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری کا اسم اعظم (یا حلیم یا رزاق) 27 مرتبہ ہے ۔
تمام برج والے اس سال کے پہلے مہینے کے آغاز میں جب بھی گھر سے باہر نکلیں 27 مرتبہ یہ اسم اعظم پڑھ کے اللہ کا نام لے کر باہر نکلیں گے ۔ تو انشاءاللہ کامیابی ان کو ایک قدموں کے تلے ہوگی ۔علم جفر کی روشنی میں اس نئے سال کے پہلے دن مچھلی کھانا بڑا ہی مبارک ہے ۔جو انسان اس نئے سال کی شروعات مچھلی پر 27 مرتبہ یا حلیم یا رزاق پڑھ کے کھائے گا۔ تو پورا سال اللہ کا خاص کرم اس پر ہوگا ۔ پورے سال کی تمام مصیبتیں اس سے دور رہیں گی