نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے امتیوں کو سات سات مبارکباد

In اسلام
January 04, 2021

ایک دفعہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے پوچھا اے میرے صحابہ تمہارے نزدیک سب سے منفرد ایمان کس کا ہے-صحابہ کرام علیہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے نزدیک سب سے منفرد ایمان فرشتوں کا ہے

آقا نے فرمایا انکے ایمان میں کیا منفرد بات ہے وہ تو اپنے اللہ کے قریب ہیں گناہوں سے پاک ہیں -بتاؤں کس کا ایمان منفرد ہے-صحابہ کرام علیہم اجمعین نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا ایمان منفرد ہوگاآقا نے فرمایا انبیاء کے ایمان میں کیا منفرد بات ہے ان پر تو اللّٰہ کی وحی نازل ہوتی ہے اور اپنے رب کے قریب ہیں بتاؤ کس کا ایمان منفرد ہے-صحابہ کرام علیہم اجمعین نے فرمایا پھر ہمارا ایمان منفرد ہوگا-آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے ایمان میں کیا منفرد بات ہے تم نے تو میرا چہرہ الضحیٰ دیکھا میری زلفوں کے اسیر ہوئے میرے میٹھے میٹھے بول سنے اور ایمان لائے بتاؤں کس کا ایمان منفرد ہے

صحابہ کرام علیہم اجمعین نے فرمایا یارسول اللہ پھر اللّٰہ جانے یا اللّٰہ کا حبیب جانے-آقا نے فرمایا مجھ محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے منفرد ایمان میرے ان عاشقوں ان امتیوں کا ہوگا جنہوں نے مجھے دیکھا بھی نہیں ہوگا اور مجھ پر ایمان لائیں گےاورآقا نے فرمایا اے صحابہ مبارک ہو تمیں تم نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لائے-اورسات سات مبارک ہو انہیں جنہوں نے مجھے دیکھا بھی نہیں ہوگا اور مجھ پر ایمان لائے گے اور میری ایک جھلک کی خاطر اپنا جان مال اولاد سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہونگے