غم اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے اللہ سبحانہ تعالی کی تسبیح کرنا بہت ضروری ہے .ذکر میں کچھ وظائف ایسے ہیں جن کی قرآن وسنت میں کثرت سے وصیت کی گئی ہے. اور اگر انسان ان اذکار کی روزانہ پابندی کرے تو بہت سی پریشانیوں، غموں، تکلیفوں اور گناہوں سے بچا جا سکتا ہے.
ذکر ایک قلعہ ہے ،محفوظ قلعہ .جب انسان اللہ کا ذکر کرتا ہے تو محفوظ قلعے میں آجاتا ہے.آخر یہ کس چیز سے بچاؤ کا قلعہ ہے؟ یہ غم سے، پریشانی سے اور گناہوں سے بچاؤ کا قلعہ ہے.کون سے وہ تین کا حصہ بنا کرآپ پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں.
نمبر ایک
الصلاۃ علیٰ رسول اللہ
نمبر دو
استغفار کی کثرت
نمبر تین
یا ذالجلال والاکرام کی کثر ت
آج ہم لوگ کتنا ان اذکار کا ورد کرتے ہیں؟ہر کسی کو اپنامحاسبہ خود کرنے کی ضرورت ہے