چہرے یا جسم پر تل کا نشان ہونا بہت عام سی بات ہے. بعض لوگ تل کو عیب یا برا سمجھتے ہیں اور اسے دوسروں سے چھپانا چاھتے ہیں. کچھ لوگ ان تل کو اپنی خوبصورتی یا دل کشی میں اضافے کا باعث سمجھتے ہیں اور دوسروں سے اپنے آپ کو الگ سمجھتے ہیں.
لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی، خوبصورتی میں اضافہ یا عیب دار ہونے کے علاوہ چہرے پر تل کے اور بھی بہت سارے مقصد اور مطلب ہوتے ہیں. خواتین کے چہرے پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ تل ہوتے ہیں. تل کی اصل اہمیت چہرے پر تل کا زیادہ ہونا نہیں بلکہ تل کی پوزیشن پر ہوتا ہے.ماہر نفسیات اور چہرے تجزیہ کار کا ماننا ہیں کہ چہرے پر تل کا ہونا کوئی نہ کوئی خاص مقصد رکھتا ہے اور یہ ہماری پوری زندگی پر کسی نہ کسی طرح ضرور اثر انداز ہوتے ہیں. میں اس آرٹیکل میں یہی بات سمجھوں گا.
گال پر تل
اگر آپ کے گال پر تل کا نشان ہے تو یہ اشارہ کرتا ہیں کہ آپ ایک حساس طبیعت کے مالک ہے. اس طرح کے لوگ عام طور پر لمبی عمر پاتے ہیں. اور رشتوں، فیملی اور دوستوں سب کا مقام جانتے اور سمجھتے ہے. ان لوگوں کو اپنے والدین کے ساتھ خاص طور پر لگاؤ ہوتا ہے. جتنا تل کا نشان ان کے منہ کے قریب ہوگا اتنے یہ لوگ امیر اور خوش قسمت ہونگے.
کان پر تل
اگر آپ کے کان پر یا کان کی لو پر تل کا نشان ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہیں کہ آپ بہت مخلص اور قابل بھروسہ انسان ہے. آپ ہمیشہ ہی دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہے. آپ کے پاس ایک پیار کرنے والا دل ہے. آپ اپنی فیملی یا فرنڈز کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہے اور مل جل پسند کرتے ہے.
انگلیوں پر تل
ایسے لوگ جن کی انگلیوں پر تل کا نشان ہوتا ہے ان کو زندگی کی شروعات میں بعض اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ لوگ اپنے آپ کو ہر وقت مشکلات میں گھیرا محسوس کرتے ہے لیکن بعد میں ان کی زندگی میں اچھا وقت ضرور آتا ہے. اگر اس برے اور مشکل وقت کو ہمت سے گزار لیں تو ان کو انکی محنت اور صبر کا پھل ضرور ملتا ہے.
ابرو پر تل
اگر آپ کے ابرو پر تل کا نشان ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اندر بہت سی خداداد صلاحیتیں پائی جاتی ہے. آپ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہے. دولت اور شہرت حاصل کرنا بہت ہی آسان کام ہے کیونکہ آپ ہر کام نہایت منصوبہ بندی سے کرنے کے عادی ہوتے ہے اس لئے کامیابی ہمیشہ آپ کے قدم چومتی ہے.
ناک پر تل
جن لوگوں کے ناک پر تل ہوتا ہیں وو تھورے جلد باز لوگ ہوتے ہیں. کسی بھی فیصلے میں بہت جلدی کرتے ہے اور ان کو غصہ بہت جلدی آ جاتا ہے. ایسے لوگوں کی ایگو(یگو) بہت ہائی ہوتی ہے. ان لوگوں کو اپنی عزت نفس بہت پیاری ہوتی ہے.
اگر آپ کے ناک کے دائیں طرف تل کا نشان ہے تو ایسے لوگ قسمت کے بہت اچھے ہوتے ہے. بس تھوڑی سی محنت اور کاوش سے کامیاب ہوکر پیسہ حاصل کر لیتے ہے.
تھوڑی پر تل
جن لوگوں کے تھوڑی یعنی چن پر تل کا نشان ہوتا ہے وو لوگ شاندار شخصیت کے ملک اور خود اعتماد ہوتے ہے. ان لوگوں کو گفتگو میں مہارت حاصل ہوتی ہے. دوسروں کو قائل کرنا یا اپنی مشکل سے مشکل بات کو منوانا بہت آسان کام ہوتا ہے. یہ ہر دل عزیز ہوتے ہیں اور لوگوں سے کھلنا ملنا ان کو اچھا لگتا ہیں.
گردن پر تل
اگر آپ کے گردن پر تل کا نشان ہے تو اس کا مطلب آپ ایک اچھے اور مضبوط شخصیت کے ملک ہے. اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے آپ ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے رہتے ہے.اگر آپ کے بھی چہرے پر تل کا نشان ہیں تو وہ کیا پوزیشن رکھتا اور کیا وہ آپکی شخصیت پر پورا اترتا ہیں یا نہیں؟ مجھے کمینٹ کر کے لازمی بتایں.