Skip to content

میاں بیوی کا رشتہ

تعارف :خوبصورت رشتہ

*ایک دوسرے کا پردہ
*مضبوط رشتہ
اعتماد اور بھروسے کا رشتہ
*شوہر کے حقوق و فرائض
*بیوی کے حقوق و فرائض

میاں بیوی کا رشتہ دنیا کا سب سے حسین رشتہ ہے۔ ہر رشتے کی خوبصورتی اپنی جگہ پر ہے لیکن میاں بیوی کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور جتنا مضبوط ہے اتنا نازک بھی ہے ۔یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ جب انسان بالغ ہو جاتا ہے تو نکاح کے رشتے میں ڈال دیا جاتا ہے ۔نکاح کیسا خوبصورت عمل ہے کہ جب ایک لڑکا اور لڑکی سے رشتے میں بندھ جاتے ہیں تو وہ میاں بیوی کہلاتے ہیں ۔میاں بیوی میں خدا کی طرف سے ہی محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔

میاں بیوی کا رشتہ ایک ایسا احساس ہے جس میں محبت ہی محبت نظر آتی ہے ۔بعض اوقات کچھ لڑکا لڑکی کی شادی پسند سے نہیں کی جاتی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں ایک دوسرے کی اتنی محبت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔میاں بیوی کا رشتہ ایک پردے کا رشتہ بھی ہے ۔شوہر اپنی بیوی سے ہر بات شیئر کر سکتا ہے اور اسی طرح سے بیوی بھی اپنی ہر بات شیئر کر سکتی ہے ۔اسی لئے تو میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے ۔شوہر کو چاہیے کہ کبھی بھی آپ کی بیوی کو دوسروں کے سامنے نیچے نہ دکھائے ۔اس کو اہمیت دی جائے اور لوگوں کے سامنے اس کی عزت کو برقرار رکھا جائے ۔اسی طرح عورت کو بھی چاہیے کہ وہ لوگوں کے سامنے اپنے شوہر کی برائی نہ کرے ۔اس کے شوہر میں کسی بات کی کمی بھی ہے تو وہ دوسروں کے سامنے نہ واضح کریں ۔

ہمیشہ اپنے شوہر کا پردہ رکھے ۔اگر میاں بیوی ایک دوسرے کا پردہ رکھیں گے تو ان کی زندگی بہت خوبصورت گزرے گی ۔میاں بیوی کو اپنی زندگی آسان بنانے کے لئے ایک دوسرے کی ہر بات کو سمجھنا چاہیے ۔طرح سے ان کی زندگی جنت بن جائے گی ۔شوہر کے کچھ حقوق ہوتے ہیں بیوی پر اور کچھ فرائض بھی ۔شوہر کا بیوی پر حق یہ ہے کہ اس کی بیوی اس کی ہر بات مانے شوہر مجازی خدا ہوتا ہے ۔یہ شوہر کا حق ہے کہ جب وہ گھر میں نہ ہو تو اس کی بیوی اس کے گھر کی روز کے بچوں میں عزت کی حفاظت کرے ۔بیوی کو کبھی بھی اپنے شوہر سے اونچی آواز میں بات نہیں کرنی چاہیے ۔اسی طرح سے شوہر کے کچھ فرائض بھی ہہیں جیسا کہ شوہر کو اپنی بیوی کی ضرورت کا خیال رکھنا چاہیے ۔شوہر کو اپنی حیثیت کے مطابق کو خرچہ دینا چاہیے ۔

Also Read:

خاندانی منصوبہ بندی،اسلام کہاں تک اس کی اجازت دیتا ہے؟

بیوی کے حقوق و فرائض یہ ہیں

بیوی کا اپنے شوہر پر حق یہ ہے کہ اس کا شوہر اس سے پیار اور محبت سے پیش آئے کی ہر ضرورت کا خیال رکھے ۔اپنی بیوی کو جتنا پیار اور محبت دے گا اس پر اتنا بھروسہ کرے گی ۔بیوی کا حق ہے کہ اس کا شوہر اس کی ہر ضرورت کی چیز میسر کرے ۔اسی طرح سے بیوی کے بھی کچھ فرائض ہہیں ۔بیوی کو اپنے شوہر کے گھر کی حفاظت کرنی چاہیے ۔اور اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کہیں نہیں جائے ۔اگر بیوی کو کہیں جانا ہو تو پہلے اپنے شوہر کی اجازت لے ۔اگر میاں بیوی اسی طرح سے ایک دوسرے کے حقوق و فرائض ادا کرتے رہیں گے تو ان کی زندگی جنت بن جائے گی ۔کبھی بھی ان میں لڑائی جھگڑا پیدا نہیں ہوگا ۔خدا سب میاں بیوی کے رشتوں کو مضبوط اور اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
آمین !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *