دل کے مریضوں کے لئے ضروری ہدایات

In عوام کی آواز
December 31, 2020

بیماری اللہ کی طرف سے ہے اور شفاء بھی اللہ پاک ہی عطا کرتے ہیں.علاج تو صرف شفاء کا ذریعہ ہے.بیماری کے دوران اور بعد میں بھی اللہ پاک کی طرف متوجہ رہیں.نماز دعاؤں اور استغفار کا اہتمام کریں.مرغی اور مچھلی ہفتے میں دویا تین باراستعمال کر سکتے ہیں. مگر بغیر تلے ہوئے شوربےمیں یاسٹیم میں تلی ہوئی اشیاء کا سختی سے پرہیز کریں.بڑے گوشت سے پرہیز کریں بکرے کا گوشت چربی کے بغیر استعمال کر سکتےہیں.

دودھ ملائی کےبغیر یا Skimmed Milk استعمال کر سکیں چائے اور کافی پی سکتےہیں.چینی کم سے کم استعمال کریں.سادہ روٹی (گندم مکئی جو) اور ابلے ہوئے چاول استعمال کر سکتے ہیں.سبزیاں دالیں اور فروٹ زیادہ استعمال کریں.اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو آم انگور کیلا کھجور سے پرہیز کریں ہر قسم کے جوس سےپرہیز کریں.ڈرائی فروٹ(بادام پستہ اور اخرواٹ) تھوڑی مقدار میں استعمال کرسکتےہیں.ابلے ہوئے انڈے کی سفیدی روزانہ کھا سکتے ہیں انڈے کی زردی ہفتے میں ایک بار کھا سکتے ہیں.کھانا پکانے کیلئے تھوڑی مقدارمیں سورج مکھی مکئی کنولا سرسوں یا زیتون کا تیل استعمال کر سکتےہیں.مکھن دیسی گھی ڈالڈا بناسپتی گھی بلکل منع ہے.

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو حتی الوسیع ہر قسم کے تیل سے پرہیز کریں.اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشرکی شکایت ہے تو نمک استعمال کم کریں.سگریٹ نوشی مکمل پرہیز کریں.ڈرائیونگ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد شروع کریں.تمام ادویات پابندی سے استعمال کریں. کھانے کے بعد ایک گھنٹہ تک آرام کریں.تیز چلنےاور ورزش سے پرہیز کریں.روزانہ خالی پیٹ 20سے 30 منٹ تک چلیں (100-120قدم فی منٹ کی رفتارسے)ابتدامیں 5منٹ سے شروع کریں ہر روز ایک منٹ سے دو منٹ کا اضافہ کریں.سینہ میں درد ہونے کی صورت میں زبان کے نیچےAngisidکی گولی رکھیں.

/ Published posts: 18

My full name is Muhammad Ishaq Khan and I belong to a small village in Bhakkar district

Facebook