Skip to content

شمال بندن

شمال بندن

شمال بندن چربندر کے مغرب میں واقع ایک خوبصورت ساحل ہے یہ پسنى شہر سے تقریباً 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے یہاں کا پہاڑى سلسلہ ایک دلفریب منظر پیش کرتا ہے یہاں مختلف نوعیت کے پکنک پوائنٹ موجود ہیں سیاحت کى دنیا میں بھى شمال بندن ایک بہت بڑى اہمیت کے حامل ساحل ہے۔

شمال بندن کا نام شمال بندن اس لئے رکھا گیا کہ مغرب کى طرف سے آنے والى تیز ہواوں اور بلند و بالا لہروں کو بندرگاہ نما پہاڑ روک لیا کرتے تھے اور مائگیر کشتیوں سمیت محفوظ ہوا کرتے تھے شمال بلوچى زبان کا لفظ ہے مغرب کى طرف آنے والى ہواوں کو بلوچى میں شمال کہا جاتا ہے زمانہ قدیم سے کڈى شمال بندن کا ایک مشہور ساحل ہوا کرتا تھا جہاں چربندر کے ماہىگیروں دن رات پڑاو ڈالا کرتے تھے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور سمندرى کٹاو تیز ہونے کے سبب کڈى کا وجود ختم ہوگیا آج بھى بہت سے پہاڑى سلسلے سمندرى کٹاو کے سبب زمین بوس ہوتے جارہے ہیں جن میں کالانى کچ،مک،شمالبندن سنٹ اور مہدانى وغیرہ سمندرى کٹاو کى زد میں ہیں اگر حکومتى سطح پر کوئى ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سارا شمال بندن صفحہ ہستى سے مٹ جائے گا۔

چربندر ،چکلى،زمىن توک، کنڑاسول،شتنگى ، گرانى اور کپر وغیرہ کے عوام الناس کا زیادہ تر ذریعہ معاش اسى ساحل سے وابستہ ہے۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ شمال بندن اور اس کے مضافاتى علاقے پہاڑى سلسلہ زیر کوہ سے ملحق ہے زیر کوہ یہاں سے تقریباً 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔شمال بندن کا ساخت بندرگاہ نما ہے اگر یہاں بندرگاہ تعمیر کیا جائے تو بہت کم بجٹ میں ایک خوبصورت بندرگاہ بن سکتا ہے چربندر اور اس سے جتنے ملحقہ علاقے ہیں انکا سب سے بڑا مسئلہ ذریعہ معاش ہے اور ان علاقوں کا ذریعہ معاش سمندر سے وابستہ ہے شمال بندن میں بندرگاہ کا قیام معاشى ترقى اور خوشحالى کا ضامن ہوسکتا ہے اس نیک کام کے لیے سب سیٹھوں اور غریب ماہىگروں کو متحد ہونا چاہیئے اپنے علاقے کے ایم این اے. اور ایم پی اے کو اسمبلى میں آواز اٹھانے کے لئے زور دینا چاہیے ہر کوئى اپنے بساط کے مطابق بات کو آگے لیجانے کى کوشش کرے غریب مائگر بندرگاہ نہ ہونے کے سبب بہت سے مشکلات سے دوچار ہیں ۔موسم سرما کا جمع پونجى موسم گرما میں سمندر کى خراب صورتحال اور بندرگاہ کى عدم دستیابی کہ وجہ سے ختم ہوجاتا ہے اگر بندرگاہ کا قیام عمل میں لایا جائے تو غریب مائگىر برسر روزگار ہونگے وہ موسم گرما میں بھى سمندر کا رخ کریں گے اور انکے معاشى حالات بہتر سے بہتر ہو جائینگے اور شاہد وہ ادھار تلے دبے نہىں رہتے چنانچہ شمال بندن کو جغرافیا ئى لحاظ سے ایک بہت بڑا اہمیت حاصل ہے۔

اہل علاقہ اور مضافاتى علاقوں کے معاشى حالات کو بہتر بنانے کے لیے شمال بندن میں بندرگاہ کا قیام انتہائى ضرورى ہے تاکہ عوام الناس سال کے چاروں موسموں میں بندرگاہ کى عدم موجودگى کے باعث سمندر کا رخ کرسکیں اسطرح غریب مائىگر مئى،جون،جولائى،اگست،ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں بھى برسر روزگار ہونگے یہ سب کچھ تب ممکن ہوگا جب شمال بندن میں بندرگاہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *