کیا مونگ پھلی کے استعمال سے وزن کم ہوتا ہے؟عام طور پر مونگ پھلی کو خشک میوہ جات سمجھا جاتا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بھی بادام اخروٹ اور دیگر میواجات کی طرح ہی ایک خشک میواجات ہے۔ مگر اصل میں مونگ پھلی کا تعلق دالوں کے خاندان سے ہے۔اگر ہم 100گرام مونگ پھلی کی بات کریں تو اس میں کیلوریز 560گرام ، 56گرام پروٹین، فائبر 8/5گرام، 49.2گرام فیٹس، پائے جاتے ہیں۔ لیکن مونگ پھلی میں زیادہ تر فیٹس ہوتے ہیں۔
مونگ پھلی میں بےشک بہت زیادہ کیلوریز موجود ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی میں فیٹس اور اعلا معیار کے پروٹین بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ وزن کم کرنے کے لیے بہت مفید ہیں۔ایک جدید تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اگر آپ ایک خاص مقدار اور وقت میں مونگ پھلی کا استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف مونگ پھلی کا استعمال اپکو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یعنی اگر آپ مونگ پھلی کا ٹھیک طرح سے استعمال کرتے ہیں تو ایک مہینے میں کئی کلو تک کم کر سکتے ہیں۔مونھگ پھلی کا استعمال اپکو 5 طرح سے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
نمبر1۔مونگ پھلی پھوٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ 100گرام میں 20g سے بھی زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پروٹین کے زیادہ استعمال سے آپکا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
نمبر2۔ مونگ پھلی فیٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ فیٹس آپکے جسم میں کیلوریز کے جلنے کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جسے اپکا وزن کم ہونے لگتا ہے ۔
نمبر3۔ مونگ پھلی کا استعمال میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے۔
نمبر4۔ مونگ پھلی کونکہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے اس لیے مونگ پھلی کھانے کے کافی دیر بعد تک آپکو بھوک نہی لگتی اور آپ غیر ضروری وقت پر غیر ضروری چیزیں کھانے سے بچ جاتے ہیں۔
نمبر5۔ مونگ پھلی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ جس کو وزن کم کرنے کے لیے بہت زیادہ موثر مانا جاتا ہے۔
لیکن وزن کم کرنے کے لئے مونگ پھلی کا استعمال کے سے کرنا ہے یہ ایک ضروری بات ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے روزانہ مونگ پھلی کی ایک مٹھی استعمال کرنی ہے جسے آپ اپنا وزن ایک مہینے کے اندر اندر کم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس مقدار میں مونگ پھلی کا استعمال کرتے ہیں تب ہی مونگ پھلی آپکا وزن کم کرنے میں مدد کرے گی لیکن اگر آپ اسے زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو کیونکہ مونگ پھلی میں بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں تو مونگ پھلی آپکا وزن کم کرنے کی جگہ بڑھائے گی۔