میرا خواب اور نیوز فلیکس

In BUSINESS
December 30, 2020
میرا خواب اور نیوز فلیکس
میرا خواب اور نیوز فلیکس

میرا خواب اور نیوز فلیکس

میرا نام سید سکندرحسین شاہ ہے میں تحصیل گوجرخان کا رہائشی ہوں میں 22 نومبر 1995 میں تحصیل گوجرخان کے نواحی گاوں میانی ڈھیری میں پیدا ہوا- ابتدائی تعلیم میانی ڈھیری کے گورنمنٹ سکول سے حاصل کی اور پرائمری کے بعد حفظ قران کے لیے قریبی شہر بیول میں واقع دارالعلوم وارثیہ چلاگیا- حفظ قران کے ساتھ مڈل تک تعلیم ادھر سے ہی حاصل کی اور اس کے بعد درس نظامی کے لیے قریبی قصبہ کے ایک جامعہ ۔جامعہ قادریہ وارثیہ میراشمس چلا گیا -اور وہاں آٹھ سال مکمل کرنے کے بعد فی الوفت میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں دورہ حدیث شریف کا طالب علم ہوں۔

کچھ دن قبل ایک وڈیو میری نظر سے گزری جس میں ایک صاحب نے اس ویب سائٹ کے بارے میں بتایا چونکہ لکھنا میرا شوق ہے اور ان شاءاللہ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ شوق نیوز فلیکس کے پلیٹ فارم سے پروان چڑھے گا۔میری پچیس سالہ زندگی کا تجربہ ہے کہ قلم کی طاقت زبان کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے جو بات آپ زبان سے سمجھا نہیں سکتے وہ آپ لکھ کر آسانی سے قاری کتاب کو سمجھا سکتے ہیں۔پر افسوس صد افسوس ہماری نئی نسل اس چیز کو سمجھنے سے قاصر ہے۔اور نوجوان اس چیز سے اس لیے دور تھے تاکہ ان کے پاس کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں تھا جس کے ذریعے وہ اپنی مہارت تحریری کو پیش کر سکتے۔

اور اپنا فن دیکھانے کے ساتھ ساتھ کچھ پیسے بھی کماتے جس سے ان کے گھر کا چولہا بھی جل سکتا۔لیکن اب ان کا یہ گلا بھی دور ہو گیا ہے اور نیوز فلیکس نےان نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کا رستہ کھول دیا ہے اور انہیں ایک بہت زبردست پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس پر وہ اپنے قلم کی طاقت دکھا سکیں گے۔

اور دنیا کو بتا دیں گے کہ تم ہم سے ہمارا یہ قیمتی سرمایہ قلم اور کتاب چھین کر ہمیں تباہ کرنا چاہتے تھے لیکن ہم میں کچھ زندہ دل لوگ ابھی بھی باقی ہیں جو ہمارے اس قیمتی سرمایہ کو چھیننے نہیں دیں گے اور وہ عظیم لوگ نیوز فلیکس کی صورت میں آپ کے سامنے ہیں۔یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو ملک و قوم کی ترقی کا باعث بنتے ہیں اب اگر کوئی پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار ہے تو وہ اس کی اپنی غلطی ہو گی۔کیونکہ نیوز فلیکس نے اپنا وعدہ وفا کر دیا ہے اور نوجوانوں کے لیے پارٹ ٹائم جاب سٹارٹ کر دی ہے اللہ پاک ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس پر اجر عظیم سے نوازے ۔امین