لہسن کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

In عوام کی آواز
December 30, 2020

ہمارے گھروں میں ایک سبزی جسے لہسن کہتے ہیں اورجو سالن میں تو استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس کو اس سے زیادہ کوئی جانتا ہے۔اس کو اور کہاں کہاں اور کیسے استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے کیا کیا فائدے ہیں اور ان سے کیسے فائدے اٹھاےَ جاسکتے ہیں ۔ لہسن کا استعمال آج سے نہیں ہزاروں سالوں سے کیا جاتا ہے اس سے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے فوائد اور اسکے استعمال کو جاننا ضروری ہے۔

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
اگرایک چمچ لہسن کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں ابال کرکے روزانہ استعمال کرنے سے جسم کے زہریلے مادوں سے چھٹکارا ملتا ہے چہرا پر رونق اور تازہ رہتا ہے۔

جسم کوجوان بنائے
تین گلاس کھولتا ہوا پانی دو،تین لہسن کے چھلکوں میں ملا کر رات باہر رکھ دیں پھر اور بغیر کھاےَ پییے صبح پانی پی لیں۔ خون کی چکنائی کم ہو گی اور آپ ہشاش بشاش رہیں۔

نزلہ زکام فلو میں دے راحت
ابلتے ہوےَ پانی میں لہسن کے چھلکے ڈالیں اور اسکی بھاپ لینے سے آپ کی بند ناک کھلے گی اور فلو زکام سے راحت ملے گی۔

پھپھڑے مضبوط دمے میں افاقہ
شہد اور لہسن کے چھلکے ملا کر صبح شام استعمال کرنے سے پھپھڑے مضبوط اور دمے کی مرض میں افاقہ ہوگا۔

سوجھے پیراوردرد سے نجات
اگر سردیوں میں آپ کے پیروں میں درد اور سوجن ہوتی ہے۔ تو لہسن کے چھلکے پانی میں ابال کر اس میں پیر ڈال کر بیٹھنے سے پیروں کی سوجن اور درد سے نجات ملے گی۔

چہرے کے کیل مہاسے اور ان کے نشان دور کریں
لہسن کے چھلکوں کے پاوَڈر کوکیل مہاسوں اوران کے نشانات پر لگائیں سب غائب ہو جائیں گے۔

Also Read:

https://newzflex.com/36100

گرتے بالوں کا علاج
لہسن چھلکوں کا نیم گرم پانی بالوں میں مساج کرنے سے ایک مہینے میں بال گرنا بند اور چمکدار۔

سرکی جوؤں کا علاج
لیموں اور لہسن کے چھلکے کے آمیزے کوسر کے بالوں میں لگائیں اور سر کی جووَں سے نجات پائیں۔

سفید بال کالے
زیتون کے تیل میں لہسن کے چھلکوں کے پیسٹ کو ملا کر بالوں میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔اس سے سفید بال کالے اور مزید سفید نہیں ہوں گے۔

/ Published posts: 7

مومن مردوں سے کہہ دیجیئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں. اور اپنی شرمگاہوں کی .حفاظت کریں یہ ان کے لئے پاکیزہ ہے, بیشک الله اس سے پوری طرح خبردار ہے جو وہ کرتے ہیں (النور: ٣٠

Facebook