Listen to the words of Hazrat Ali. Why does a woman make friends with non-men?

In اسلام
October 23, 2021
Listen to the words of Hazrat Ali. Why does a woman make friends with non-men?

ایسی بہت سی عورتیں ہیں جو اپنے خاوند کو چھوڑ کر باہرکسی اور مرد سے یا نامحرم سے دوستی لگاتی ہیں- سوشل میڈیا کا دور ہے چیٹ کر تی ہیں اور ایک دوسرے کو میسجز ہو تے ہیں اور اظہارِ محبت ہو تا ہے ایسا کیوں ہے؟ اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اسلام اس کے بارے میں ہمیں کیا کہتا ہے ؟ اسلام سے قبل کی قوموں نے یہ حقیقت نظر انداز کر دی تھی کہ مرد و عورت دونوں آدم کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور ان کا ازدواجی تعلق انسانی تمدن کی بنیاد ہے ۔

ایسے حالات میں رحمۃ الا لمین ﷺ عالمِ نسواں کا مقدر سنوارنے کے لیے سراپا رحمت بن کر آ ئے- ان کے لیے اصلاحات نافذ کی اور دنیا کو درس دیا کہ کس طرح مصروفیات کے باوجود ازدواجی زندگی کو خوش گوار بنایا جا سکتا ہے- ظہورِ اسلام سے قبل عورت کا درجہ بہت پست تھا اس کی کوئی ذاتی حیثیت نہیں تھی . وہ زندگی کے ہر مرحلے میں مردوں کی محکوم اور دست نظر تھی-اسلام پہلا مذہب ہے جس نے عورتوں کا درجہ بلند کیا اور ان کی مستقل حیثیت قائم کی- ان کے حقوق بتائے-انہیں وراثت میں حصہ دار بنایا .ان کو مالک بنایا. یہاں تک کہ چند کے سوا بیشتر امور میں مردوں کے برابر حقوق بھی دئیے. ان کی پرورش کو اجر و ثواب قرار دیا .بیوی اور شوہر میں حقوق کی مساوات قائم کیں. بیوی کو شوہر کی رفیقِ زندگی بنایا.نیزماؤں کے قدموں تلے جنت رکھی. اسلام نے ہر پہلو سے عورت کا درجہ بلند کیا ۔

آج کے معاشرے میں عورت کو عزت دی جاتی ہے. ہمارے مذہب نے اسلام کو عزت دی ہے . اور عورت کے لیے کچھ حدود مقرر فرمائی ہیں .اور اگر عورت ان حدود سے با ہر نکلتی ہے تو یہ چیز عورت کے لیے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہے۔ کیونکہ جب انسان اللہ کی بتائی ہو ئی حدود کو عبور کرتا ہے تو اس سے اس کا اپناہی نقصان ہو تا ہے. کیونکہ اللہ پاک نے انسان کی بہتری کے لیے ہی انسان کے لیے چند حدود مقرر کی ہیں. جن کے دائرہ رہ کر انسان دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دونوں میں کا میاب ہو سکتا ہے۔

عورت باہر دوسرے مردوں سے بات کیوں کر تی ہے؟ اور اسلام ہمیں کیا کہتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جب خاوند اپنی عورت کو اپنی بیوی کو مناسب طور پر وقت نہیں دے پاتا،اس کے حقوق پورے نہیں کرتا،معاشی،اخلاقی اور جسمانی طور پر اس کے تمام تر تقاضے پورے نہیں کرتا اور جو ایک تقدس کا مقدس رشتہ ہے اس رشتے کا احترام نہیں کر پاتا، تو یقیناً عورت جو کہ ازل سے محبت کی متلاشی ہے-وہ اپنی تسکین کے لیے کسی دوسرے کی محبت بھری باتوں میں آجاتی ہیں-ظاہر ہے یہ ایک ناپسندیدہ عمل ہے جس کی اسلام میں کسی صورت اجازت نہیں ،ایک ممنوع عمل ہے.تاہم ایسی صورت میں میان بیوی کے درمیان علیحدگی کاراستہ موجود ہے تاکہ کسی پر بھی جبر نہ ہو سکے،اسلام اعتدال کا دین ہے جو کسی جان پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اس کی اجازت دیتا ہے.طلاق ایک حلال عمل ہے ،سو بہتر ہے ناجائز طریقے سے محبت حاصل کرنے کی بجائے ایک جائز اور مناسب راستے کا انتخاب کیا جائے تا کہ مذہبی حدود کو پار نہ کیا جا سکے.

بلاشبہ طلاق حلال کاموں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے،لیکن میاں بیوی کا رشتہ جبر اور ناپسندیدگی کی بنیاد پر قائم نہیں رہ سکتا لہذاٰ اسلام کے دائرہ میں رہ کر مناسب فیصلہ ہی انسانی زندگی کی بقاء کا ضامن ہے-

Listen to the words of Hazrat Ali. Why does a woman make friends with non-men?

There are many women who leave their husbands and make friends with other men or non-mahrams – the age of social media is when they chat and text each other and express love. Why is that? What are the reasons for this? What does Islam tell us about this? Pre-Islamic nations ignored the fact that both men and women are descendants of Adam and are creatures of God, and their marital relationship is the foundation of human civilization.

In such a situation, Rahmat-ul-Lamin came as a blessing to change the destiny of the world of women. Implemented reforms for them and taught the world how to make married life happy despite the busy schedule. Before the status of women was very low, they had no personal status. She was subjugated and looked down upon by men at every stage of her life. Islam was the first religion to elevate the status of women and establish their permanent status. Explain their rights. He even gave equal rights to men in most matters except a few. He called their upbringing a reward. He established equality of rights between wife and husband. He made his wife the life partner of his husband. Islam raised the status of women in every aspect.

In today’s society, a woman is respected. Our religion has honored Islam. And some limits have been set for women. And if a woman goes beyond these limits, then this thing is very harmful to her. Because when a person transgresses the limits set by Allah, it is to his own detriment. Because Allah (SWT) has set some limits for man for the betterment of man. Within the realm of which man can be successful both in this world and in the Hereafter.

Why does a woman talk to other men outside? And what does Islam tell us? The answer is that when a husband does not give his wife adequate time, does not fulfill her rights, does not fulfill all her economic, moral, and physical requirements, and who is a saint of holiness. Relationships do not respect this relationship, so surely a woman who has been seeking love from eternity – she falls into someone else’s loving words to satisfy herself – is obviously an undesirable act that has any form in Islam. No permission, it is a forbidden act. However, in such a case, there is a way of separation between the husband and wife so that no one can be oppressed. Islam is a religion of moderation that does not oppress anyone and does not allow it. Divorce It is a halal practice, so it is better to choose a legitimate and appropriate path instead of seeking love in an illegitimate way so as not to cross religious boundaries.

Undoubtedly, divorce has been declared as the most undesirable act among halal acts, but the marital relationship cannot be maintained on the basis of coercion and dislike.

/ Published posts: 3257

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram