سلیم شیخ مشہور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ لیجنڈری جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی ہیں-انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار ٹیلی ویژن میں قدم رکھا اور پھر وہ ہماری انڈسٹری کا مستقل حصہ بن گئے۔ ایک بچے کے طور پر سلیم شیخ کا پہلا پروجیکٹ” سنہرے دن” تھا جسے آج بھی عوام بہت پسند کرتے ہیں۔ اس میں انہوں نے ‘سفیر’ کا کردار ادا کیا۔ سلیم شیخ کی پہلی فلم “محبت کے سوداگر “تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ انوکھا لاڈلا ، میرا دل میرا نہیں ، لاج ، اور بہت سارے دیگر ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں کا حصہ بھی رہا ہے۔
سلیم شیخ نے نوشین شیخ کے ساتھ 1999 میں شادی کی۔ وہ ایک ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور وہ تین خوبصورت لڑکیوں کے والدین ہیں۔ سلیم شیخ اپنے فیملی کی تصاویر اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ سلیم شیخ کی بیٹی سیلینا سلیم شیخ بھی ایک انسٹا گرامر ہیں۔ یہاں ہم نے ان کی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ سلیم شیخ کی چند تازہ ترین تصاویر جمع کیں۔ آئیے سلیم شیخ کی اپنی پیاری فیملی کے ساتھ تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں