کامیابی کے چند اصول

In شوبز
December 27, 2020

ھر انسان زندگی میں کامیاب ھونا چاھتا ھے۔کچھ لوگ تو کامیابی حاصل کر لیتے ہیں اور کچھ نہیں اس کی وجہ کیا ہے اس کا آسان جواب یہ ہے کہ کامیابی ان لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو سخت مہنت اور لگن سے کام کرتے جس کام کو کرنے سے وہ کامیاب ھونا چاہتے ہیں اسکے لیے وہ مشکلات سے کرتے ہیں تب جا کر اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں کامیاب ھونا اتنا آسان بھی نہیں ھوتا جتنا ھم سمجھتے ہیں اگر آسان ھوتا تو سب کر لیتے اس کے لیے توجہ محنت لگن اور مشکلات کو برداشت کرنے کا فن ۔
یاد رکھیے کامیاب ھونے کے لیے اپنی منزل کا تعین پھر اللہ کی ذات پر بھروسہ اور محنت اس چیونٹی کی مثال سامنے رکھتے ھوئے محنت جاری رکھیں جو بار بار دیوار سے گر رھی تھی لیکن اس کا ایمان اور محنت اس کا بار بار دیوار سے گرنا بھی اس کے حوصلے کو پست نہیں کر سکا آخر وہ کامیاب ھو جاتی ھے اسی طرح ھم بھی کامیاب ھو سکتے ھیں ۔اس کے علاوہ ھمیں قائد اعظم کے ایک اصول کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ فیصلہ کرنے سے پہلے 100 بار سوچ لو پھر اگر فیصلہ کر لو تو اس پر ڈٹ جاؤ اگر ھم کسی منزل کا تعین کردیں کامیاب ھونا چاہتے ہیں تو اس اصول کو مد نظر رکھنا ھو گا ۔
اگر مقصد یہ ھو کہ کامیاب ھو کر معاشرے کے لیے کردار ادا کرنا ھے تو کیا ھی بات ھے پھر اللہ کی بھی مدد آئے گی اور کامیابی ضرور ملے گی کیونکہ کامیاب لوگ دوسروں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور ناکام لوگ دوسروں کو بھی ناکام دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے ھر آنے والی مشکل کل کی آسانی ھے مشکلات کا سامنا کرتے ھوئے اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل اعتماد کرتے ھوئے اپنی محنت جاری رکھیں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی ۔اس شعر پر اگر توجہ دیں تو بات اور آسان اور سمجھ آجائے گی
نامی کوئی بغیر مشقت کے نہیں ہوا
سو بار حقیق پسا تب نگیں ھوا
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جو حقیق ھے یہ ایسے ہی خوبصورت نہیں بنتا بلکہ اس کو آگ میں سے گزرنا پڑتا ہے تب جا کے ھر کوئی اسے خریدنے کی کوشش کرتا ھے سب کو اچھا لگتا ھے اسی طرح کامیاب ھونے والے لوگ بھی مشکلات سے گزرتے ہیں ھمت نہیں ھارتے اللہ تعالیٰ ھمیں بھی کامیاب ھونے کا حوالہ دے آمین
یا