Skip to content

شوہر نے ٹک ٹاکربیوی اور ساس کو قتل کر دیا

شوہر نے ٹک ٹاکربیوی اور ساس کو قتل کر دیا- کراچی لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں شوہر نےٹک ٹاکر بیوی سمیت ساس کو بھی گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا -ملزم موقع سے فرار ہو گیا- جب کہ مقتولہ ساس نے ایک ماہ قبل قاتل داماد کے خلاف بیٹی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا. کورٹ میں نکاح کی صورت میں پولیس نے مقدمہ سی کلاس کر دیا تھا-

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی مدینہ مسجد کے قریب ہفتہ کی صبح گھر میں فائرنگ کے دوران 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں- اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی- دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کرایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا- جہاں مقتولہ کی شناخت پچاس سالہ کوثر ریاض اور بائیس سالہ رحیم شاہ عرف سبحان کے نام سے ہوئی -ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ رحیم شاہ کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی جو کہ اپنے شوہر کو بتائے بغیر گھر سے نکل جاتی تھی اور موبائل فون پر بھی اجنبی لوگوں سے بات چیت کرتی تھی.شوہر اسے ایسا کرنے سےمنع کرتا تھا لیکن وہ باز نہ آئی اور بے پردہ گھر سے باہر جایا کرتی تھی-اس ناچاکی پر مقتولہ ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی -جمعے کی شب خاتون کا شوہر اس کے گھر آیا -اس کی ایک دوست بھی گھر میں آئی ہوئی تھی ان کے درمیان کافی اچھی باتیں ہوئیں -اور ان لوگوں نے مل کر کھانا کھایا-

تاہم ہفتے کی صبح ان دونوں کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی- جس پر شوہر اسحاق خان نے مشتعل ہو کربیوی پر فائرنگ کردی- اس کی ماں بچانے کے لیے آئی تو اس کے سر پر گولی مار کر اسے بھی قتل کر دیا. اسحاق خان نے اپنی بیوی کو دو گولیاں اور ساس کو ایک گولی سر پر مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا- ذرائع کے مطابق مقتولہ رحیم شاہ عرف سبحانٹک ٹاکر تھی اور شادی کے بعد شوہر کو بغیر بتائے گھر سے نکل جاتی تھی اور بے پردہ گھومتی رہتی تھی جس پر دونوں میں لڑائی رہتی تھی- ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *