Skip to content

پیشگی شکریہ۔۔۔نیوز فلیکس

میرا تعلق ضلع اوکاڑا سے ہے۔ ٹیچنگ میں دس سالہ تجربہ ہے اور ایک کتاب کا مصنف بھی ہوں۔ آج کل سکولوں اور تعلیمی حالات سے آپ سب واقف ہیں۔ کسم پرسی کا عالم ہے۔ مجھ جیسے بہت سے نوجوان جو پرائیویٹ اداروں میں کئی سالوں سے مختلف نوکریاں کر رہے ہیں، کچھ اساتذہ کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہوں گے۔

آمدن کم اور وقت کے ساتھ ساتھ خرچے زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ نا حل ہونے والے مسائل نوجوان نسل کو مایوسی کی اندھیر نگری میں لے جا رہے ہیں۔ جس سے ہمیں بد قسمتی سے آئے روز خود کشی جیسے ناقابل معافی گناہ کرتے ہوئے لوگوں کے قصے سننے کو ملتے ہیں۔ ہمارے اخبارات ان قصوں سے بھرے پڑے ہوتے ہیں۔آج کا پڑھا لکھا نوجوان کچھ کہنا چاہتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہے بلکہ اپنے تلخ تجربات سے جو کچھ اس نے سیکھا ھے وہ دوسروں کو بتانا چاہتا ہے۔مجھ جیسے کئی نوجوانوں کو جو اس ملک کی حقیقی ترقی کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے مگر ان کی کوئی آواز نھیں بن رہا تھا ۔ہمیں اپنے ملک کو کوئی دھکا نہیں لگانا، میرا ماننا ہے اگر ہم سب صرف اور صرف اپنے اپنے گھروں کے حالات بدل ڈالیں، یوں محلہ، گاؤں ، شہر، صوبہ اور پھر پورا ملک بدل جائے گا۔ تبدیلی ہم سے شروع ہو گی جس کے لیے صرف سوچ تبدیل کرنا ہو گی۔

شاید ہم سب ایسا کرنا چاہتے تھے اور کرنا چاہتے ہوں گے مگر کسی نہ کسی پلیٹ فارم کا انتظار تھا۔ جو آسان اور سہل ہوتا۔ جس تک ہر خواص و عام کی رسائی ہوتی۔ وہ باآسانی اپنے نطریات کا اظہار کر سکتا۔مندرجہ بالا تمام حقائق کی روشنی میں میں نیوز فلیکس کا بے حد مشکور ہوں کہ نیوز فلیکس کی ٹیم نے ہمیں ایسا پلیٹ فارم دے رہی ہے جس کی ہمیں مدتوں سے تلاش تھی ۔ جس کے ذریعے ہم اپنی مثبت سوچ دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔اس لیے تمام پڑھنے والے قارئین سے گزارش ہے کہ اس پلیٹ فارم کو جوائن کریں اور کہہ دیں جو کہنا چاہتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کے الفاظ کسی کے دل میں اتر جائیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اس طرح کسی ضرورت مند کی آواز بن جائیں۔

ویسے آپس کی بات ہے اس سودے میں برائی ہے ہی کیا کہ آپ اپنی مثبت سوچ سے اپنے عظیم ملک کی خدمت بھی کرتے رہیں اور بدلے میں آپ کو عزت اور روزگار بھی ملتا رہے۔میں ذاتی طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات کےبعد نیوز فلیکس کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ اگر یہ اتنا سا بھی سہارا نہ ملتا تو شاید میرے یہ جذبات اور الفاظ میرے اندر ہی اٹکے رہ جاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *