Skip to content

شادیوں میں فضول خرچے

دوستوں آج میں جس موضوع کے بارے میں بتاؤں گا وہ ہے شادی ہمارے ملک پاکستان میں ہر فیملی میں کسی نہ کسی کا شادی ضرور ہوتا ہے ہمارا ملک پاکستان اور اس کے علاوہ ایشیا کے بہت سے ممالک ایسے ہیں جن میں شادیوں میں بہت زیادہ خرچہ اور فضول چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں کچھ رسومات بھی شامل ہیں
ہمارے ملک پاکستان میں اگر کسی کے گھر میں شادی ہو تو اس میں ہر ایک فرد کو لازم ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی شادی میں نئے کپڑے خریدے اسے بنائیں اور خاص کر کےدولہا دلہن کے کپڑے اتنے مہنگے کپڑے خریدے جاتے ہیں کہ جس کی وجہ سے دوسرے لوگ جو غریب طبقے کے لوگ ہیں جن کے گھر میں بیٹیاں بیھٹی رہتی ہیں وہ اس کو خرید نہیں سکتی ہیں تو ان کے دلوں میں ارماں رہ جاتا ہیں کہ وہ ایسی شادی کیوں نہیں کرپائے جیسے امیر لوگ کرتے ہیں
ان شادیوں میں اس کے علاوہ بہت سے ایسے رسومات کی جاتی ہیں جن میں فضول کا خرچہ بہت زیادہ ہوتا ہے جیسے کہ ناچ گانا اسٹیج لگانا رسمیں کرنا وغیرہ میں فضول کے پیسے اڑانا
ان ایشین ممالک کے نسبت یورپین ممالک میں ان شادی بیاہ میں زیادہ خرچہ نہیں کیا جاتا وہاں کے دولہا دلہن تو اپنی شادی کے کپڑے خریدتے بھی نہیں ہیں وہ لوگ کرائے میں اپنے جوڑے لیتے ہیں چند گھنٹوں کے لئے اور کوئی بڑا حال وغیرہ بک نہیں کرتے بلکہ اپنی جو مقدس جگہیں ہیں وہاں پر جاتے ہیں اور شادی کر آتے ہیں اور اس کے علاوہ کھانے میں بھی زیادہ خرچ نہیں کرتے وہ لوگ اپنے مہمان کوپیک ڈبوں میں کھانا دیتے ہیں جس سے زیادہ کھانا بھی ضائع نہیں ہوتا اور ہر فرد کو مکمل طور پر اپنا حصہ مل جاتا ہے جس سے ان کی شادیوں میں لڑائیاں بھی نہیں ہوتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *