مسلمان خاتون” ریسرچ اسکالر” بھارت میں سبزی بیچنے پر مجبور

In وائرل نیوز
June 27, 2021
مسلمان خاتون" ریسرچ اسکالر" بھارت میں سبزی بیچنے پر مجبور

مسلمان خاتون” ریسرچ اسکالر” بھارت میں سبزی بیچنے پر مجبور ہے- خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ مجھے آج تک کسی نے کوئی نوکری کیوں نہ دی؟ سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج ریکارڈ کیا گیا.

raeesa

خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے- بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سبزی فروش جس کا نام رئیسہ انصاری ہے’ ان کا احتجاج اس وقت سامنے آیا جب میونسپل کمیٹی نے انہیں سڑک کے کنارے سیے سبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا – جس پر بھارتی خاتون نے ردعمل ظاہر کیا.جب رئیسی انصاری سے ان کی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے- نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ

“میونسپل کمیٹی والے آئے دن سبزی فروشوں اور ٹھیلے والوں کو تنگ کرتے ہیں”

خاتون نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے بعد وہ ایک ریسرچ سکالر رہ چکی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک سے سبزیوں اور پھل بیچنے والوں کو پریشان کیا جا رہا ہے. خاتون سے سوال کیا گیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی -انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا ؟یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ انساری ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں مل پائی-

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram