Skip to content

لاؤڈاسپیکرکابے جا استعمال

ہمارےہاں آن لائن کام کا،روجھان عام نہ تھا اب جب یہ ہماری ضرورت ہے تو اپنے ماحول کو اس کے مطابق بنانا پڑے گا۔انٹرنیٹ پر بہت سےکام ہورہے ہیں لیکن تعلیمی پروگرام میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،اساتذہ اورطلباءکی طرف سےموصول ہونے والی شکایات سن کراس معملے کی طرف توجہ دلاناضروری سمجھا، انٹر نیٹ پر کام کرنے سے پہلے اپنا نیٹ ورک بہتر بنانا چاہئے تھا جس پر آج تک کام نہیں ہورہا۔

یہ بنیادی ضرورت تھی جب نیٹ ورک کام نہیں کرے گا تو اس پر کچھ بھی ممکن نہیں ہو گا،نہ صرف دہی علاقہ جات بلکہ بڑے شہروں میں بھی یہ شکایات عام ہیں ،دوسرا لیپ ٹاپ، کمپیوٹراور موبائل پر اس کا استعمال ہر ایک نہیں جانتا یہاں تک کہ کچھ اساتذہ بھی اس سے ناواقف ہیں، اور جن گھروں میں یہ سہولیات میسر نہیں ان کا کیا بنے گایہ بھی سوچنا چاہئے تھا،تیسرالاؤڈاسپیکرکااستعمال مساجد میں سوائے ازآن کےبندہے، مگر شہروں میں بھکاریوں اور دیگر پیشہ وروں کی جانب سے اس کا مسلسل استعمال طلبااور عوام الناس کےلیےدردِ سر بن گیا ہے پابندی کے باوجودعام گلی محلوں میں ہرطرف اس کی آواز گونجنے سے سب پریشان ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک بھر میں کرونا کی وجہ سصے روزمرہ زندگی کا پہیہ جام ہوچکا ۔دوسری طرف آن لائن کلاسز کی وجہ سےگھرکا سارا دباوگھریلوخواتین پرآچکا ہےجوکہ اس سے قبل روزمرہ کی تھکا دینے والی زندگی کی وجہ سے دباوکا شکاررہتی ہیں اب ان پر عملِ تدریس میں بچوں اورٹیچر کی معاونت کی وجہ سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔تدریسی عمل میں سکون اور خاموشی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،مگرعام طورپر دیکھنے میں آیا ہے کہ گلی محلوں میں مانگنے والےاورپھیری والے زیادہ ترلاؤڈاسپیکر کا استعمال کرتے جو کہ سما خراشی کے ساتھ ساتھ تدریسی عمل میں روکاوٹ کا سبب بنتا ہےاگر چہ سماجی طور پر یہ مسئلہ گھنمیر بنتا جا رہا ہے .

مگر اربابِ اختیار کی توجہ سے معاملہ ا بھی تک باہر ہے اس حوالے سے عام شہریوں کا کہنا ہے کہ لاؤڈاسپیکرپرپابندی کے باودودانہیں کس نے ایجازت دےرکھی ہے اورکیوں؟ پابندی کے باوجود بےدریغ استعمال ہماری بد نظامی اور قانون شکنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسی سٹوڈینٹ یاٹیچرکی گلی میں ان میں سے اگرایک آجائے توپوری جماعت میں خلل پڑتاہے۔کلاس تھیٹرڈرامہ بن جاتی ہے جس سے تعلیمی نظام متاثرہوتاہے۔ اسی طرح روڈ پر ان کی آوازکے سامنے ہارن کی آواز دم توڑجاتی ہے جووجہ ہاد ثات بنتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے اس کے ہر قسم کے استعمال پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چایئے تاکہ سب اس کربناک اذیت سے محفوظ رہ سکیں ، محترم وزیراعظم عمران خان سے پر زوراپیل ہے کہ اس پرفوری نوٹس لیں اورغیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق قانون حرکت میں لانے کی ضرورت ہے۔ ان تمام رکاوٹوں کو دور کرکے عوام لناس کوشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔
کنیزبتول کھوکھر

4 thoughts on “لاؤڈاسپیکرکابے جا استعمال”

  1. بہت خوب بالکل ان سے تو سب تنگ ہیں اللہ کرے اس پر کوئی توجہ دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *