مہنگائی کے خلاف اعتجاج

In بریکنگ نیوز
January 17, 2021

تحریر :#کاشر
میں نے اپنی زندگی میں جب ہوش سنبھالا اور گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو بھی بڑھتے دیکھا۔مشرف کے فوجی دور سے لیکر نواز شریف کے تیسرے دور تک مہنگائی کی شرح میں بتدریج اصافہ دیکھنے کو ملا۔اور ہر دور میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے اعتجاج ،جلسے ،جلوس اور ریلیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔لیکن اب کی بار عمران سرکار کے دور میں حالات کچھ مختلف دیکھنے کو ملے مہنگائی کی شرح میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔وزیرِاعظم صاحب یہی آہ و بلا کرتے رہے کہ پچھلی حکومتوں کا کارنامہ ہے اس لیے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔لہذا پاکستان میں اپوزیشن کی پاڑٹیوں میں ایک اتحاد (پی۔ڈی۔ایم)کے نام سے قائم ہوا ۔جو کہ پاکستان میں مہنگائی کے خلاف سراپہِ اعتجاج ہیں ۔اس میں پاکستان کی اپوزیشن کی اب سے بڑی جماعت نون لیگ بھی شامل ہیں۔ پہلے پی ڈی ایم کی طرف سے جلسے جلوس کیے گئے اعتجاج کیے گئے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا بھی اعلان ہوا ۔ لیکن ان کا یہ دوھرا میعار کھل کر سامنے آیا جب پیپلزپاڑٹی کو سندھ سے اپنی حکومت جاتی دیکھائی گئی اور اب وہ اپنے کیے گئے دعوں سے مُکر رہے ہیں ۔ دوسری جانب نون لیگ کی اگر بات کی جائے جو کی اس وقت آزاد کشمیر میں برسرِاقتدار ہے تو اس نے بہت ہی دوھرا میعار عوام کے سامنے لایا۔عمران کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف تو نون لیگ نظر آئی لیکن آج سے تین دن پہلے آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف ایک عوامی ردِعمل سامنے آیا جو کہ عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ ڈویژن کی طرف سے تھا۔ ہزاروں لوگ اس اعتجاج میں شامل ہوا لیکن اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے نون لیگ نے ان نہتے اور بے بس عوام پر آنسو گیس اور لاٹھی چارچ شروع کر دیا جس اے درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔درجنوں گرفتار بھی ہوئے ان حالات کو دیکھتے ہوئے عوام نے بھی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا اور پولیس یہ چڑھ دوڑے۔ایک طرف پونچھ کی عوام سڑکوں پر تھی اور دوسری طرف مہاراجہ آزاد کشمیر وزیراعظم فاروق حیدر اپنے سات وزیروں کے ساتھ باغ میں ایک شاندار دعوت آڈا رہے تھے ۔ چند دن پہلے مظفرآباد میں کشمیر کے آساتذہ اپنے حقوق کے لیے اعتجاج کر رہے تھے وہاں بھی جناب مہاراجہ نے اپنی فوج ان کے اوپر چڑھ دوڑائی اور وہاں بھی درجنوں لوگ زخمی ہوئے ۔اس معاشرے میں اگر غریب اپنا جائز حق مانگے تو وہ معاشرے سے ملک سے قوم سے غداری کا مرتکب ہوتا ہے لیکن اسی غریب کا استعمال کر کے یہی سیاست دان اپنے ناجائز مقاصد بھی پورے کر دیتے ہیں ۔لہذا پاکستان اور کشمیر کی عوام سے یہی درخواست کروں گا کہ یہاں اعتجاج کرنا جائز نہیں بس ظلم و ستم کو سہتے ہوئے منہ سے صرف یہی بولو کہ”سب اچھا ہے”
شکریہ