Skip to content

آنکھوں کی حفاظت کیلئے سن گلاسز ضرور استعمال کریں۔

آنکھیں انسان کے لیے قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہیں. جس کے زریعے انسان اپنے رب کی پیدا کئ گئ تمام اشیاء اور دنیا کے تمام رنگ دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ، لیکن ہر ایک کو اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا کرتے ہوۓ اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، آنکھوں کی کئ بیماریاں سورج کی خطرناک شعاعوں کی وجہ سے بھی لاحق ہوتی ہیں ، اسی لیے ماہرین تلقین کرتے ہیں کہ گرمیوں میں اپنی آنکھوں کو سورج کی خطرناک ریڈی ایشنز سے بچائیں .

گرمیوں کے موسم میں دھوپ کے سب سے زیادہ منفی اثرات ہماری آنکھیوں پر پڑتے ہیں ، خاص کر دن میں دوپہر کے 12 بجے جب آپ کو گھر سے کسی ضروری کام کی وجہ سے نکلنا پڑ جاۓ تو دھوپ آنکھوں کو جھلسا کر رکھ دیتی ہے ، اس گرمی کا کوئ علاج ممکن تو ہے نہیں لیکن سن بلاک جس طرح ہماری چہرے کی جلد کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچاتے ہیں اسی طرح ہم اپنی آنکھوں کو بچانے کیلئے سن گلاسز یا دھوپ کے چشمے کا استعمال کر سکتے ہیں ، اپنی آنکھوں کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسے سن گلاسز استعمال کریں جن میں یہ قوت ہو کو وہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو آپ کی نازک آنکھوں تک پہنچنے تک روک سکے ، لیکن مارکیٹ میں کچھ ایسی کوالٹی کے بھی چشمے ہیں جو صرف آرٹیفیشل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اس لیے چشمے لیتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ آیا آپ اچھے اور پائیدار سن گلاسز لے رہے ہیں .

اپنے گلاسز کا فریم میٹل میں ہرگز مت بنوائیں نہ ہی ایسے سن گلاسز لیں جنکا فریم لوہے یا میٹل کا ہو کیونکہ ایسے میٹل کے فریم آپ کی ناک کے اوپر والے حصے یعنی کے آنکھوں کے پاس نشان ڈال دیتے ہیں ، کوشش کریں ہمیشہ پلاسٹک کے فریم استعمال کریں ، پلاسٹک کے فریم والے سن گلاسز آپ کو استعمال کرنے میں بھی آسانی مہیا کرینگے اور کسی قسم کا برا نشان بھی چہرے پر نہیں چھوڑینگے اس کے علاوہ گرمیوں میں روزانہ اپنی آنکھوں کو گلاب کے عرق کے دھوئیں ، اپنی آنکھوں کے اوپر کھیرے کے سلائس لگائیں ، ایسا کرنے سے ایک تو آپکی آنکھوں کے اندر سے گرمی نکل جاۓ گی ، آنکھیں تازہ دم ہوجائینگی اور آنکھوں کے اندر موجود میل بھی نکل جاۓ گا ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *