کہتے ہیں کہ جس قوم کو شکست دینی ہو اس کے ہمت و حوصلہ کو پست کرو. ان میں جھوٹی خبریں پھیلا کر یا ان کو آپس میں لڑوا کر یا ان کو مایوسی دلا کر . جو قومیں ہمت ہار جاتی ہیں وہ سب کچھ ہار جاتی ہیں “
تو میڈیا پر ہمیشہ نیگیٹو خبریں چلتی رہتی ہیں کچھ اچھی خبریں بھی ہونی چاہیے چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس حکومت نے جو کامیابیاں پاکستان کے حق میں حاصل کی ،، ہیں تو بہت ساری پر ان میں سے پچیس آپ کے سامنے رکھتے ہیں ( ایک ) پاکستان 4 سپیشل اکنامک زون بنانے جا رہا ہے
نمبر ایک، رشکئی نوشہرہ
نمبر دو ، ڈھابھیجی ٹھٹھہ سندھ میں
نمبر تین ، علامہ اقبال انڈسٹریل آف پنجاب
نمبر چار ، بوستان بلوچستان میں
فوائد
ان اکنامک زون سے 15 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا ).
فارن رمیٹنس ( یعنی بیرون سے جو) لوگ پاکستان پیسہ بھیجتے ہیں ) وہ گزشتہ ایک سال سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جو وہ لوگ ہر مہینے بھیجتے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے .
زرعی آمدن اس سال 11 سو کروڑ کی اضافی آمدن پاکستان کو ہوئی جو کسان کے لیے بہت زیادہ منافع بخش تھی اور تحریک انصاف کے تینوں سالوں میں کسان کی کوئی فصل نہیں ڈوبی ، کریڈٹ تو جاتا ہے اس حکومت کو ملکی و غیر ملکی 19 کمپنوں کو لائسنس جاری کر دیے گئے جو پاکستان میں آ کر موبائیل فون بنائیں گی اور پاکستان اس سے ٹیکس کولیکشن کرے گا بہت بڑی اچیومنٹ ہے پاکستان کے لیےکامیاب پروگرام میں بیوہ اور غریب خواتین کو آگے بڑھنے اور محنت کر کے اپنے بچوں کو پالنے کے لیے 1 ارب کا قرضہ دیا جا چکا ہے جس سے وہ اپنا کاروبار کر کے اپنے لیے کوئی روزی روٹی کا بندوبست کر لیں گی انشاءاللہ .
ایمازون نے پاکستان کو سیلر کی لسٹ میں ڈال لیا ہے جس سے پاکستانی تاجر اور ملکی معیشت کو فائیدہ ہو گا . سٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق 3.9 % شرح نمو پاکستان کی ہے ترقی کے اعتبار سے اس سال کی جو بڑھ کر اگلے سال یہ شرح ساڑھے چار % سے بھی اوپر جاے گی انشاءاللہ
نیب نے گزشتہ 18،19 سال میں جو پیسہ ریکور کیا وہ صرف 290 ارب روپے تھا اور اس حکومت نے ڈھائی سال میں جو پیسہ ریکور کیا وہ ہے 484 ارب روپیہ ( یعنی اتنے کم عرصہ میں ڈبل پیسہ ریکور کیا کہاں 18،19 سال اور کہا ڈھائی سال ) کریڈٹ تو جاتا ہے ویسے ” سوچنے کی بات ” نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی بہت بڑا ثبوت ، کہیں نا کہیں تو ہاتھ ڈلنا شروع ہو گیے.
پاکستان کے نیشنل گرڈ میں پہلی مرتبہ ایٹمی بجلی شامل کر دی گئی ہے اور 105 میگاواٹ وہ نیشنل گرڈ میں چلی گئی ہے 1100 میگاوٹ k2 اٹامک پاور گھر بنایا گیا ہے جو سستی بجلی دے گا اور k3 بھی 2021 کے آخر تک مکمل ہو کر اس کے ساتھ منسلک ہو گا وہ بھی اتنی ہی بجلی دے گا اور یہ ماحول دوست بجلی ہو گی ، اب بات آتی ہے کہ پچھلی حکومتیں یہ کام کیوں نہیں کرتی تھی تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔ کیونکہ اس بجلی میں کمیشن نہیں ہوتا تھا مثلا تیل کا کمیشن یا جو پاور پلانٹ لگتے تھے ان کا کمیشن نہیں ہوتا تھا اس لیے پچھلی حکومتیں یہ لگنے نہیں دیتی تھی
صدر ایوب خان کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے بڑے ڈیم بننا شروع ہو گئے ، داسو ڈیم ، دیامیر بھاشا ڈیم ، مہمند وغیرہ ، آپ خود اندازہ لگائیں ان سے ہمیں کیا کیا فائدہ ہو گا اس کے لیے مجھے علیحدہ لکھنا پڑے گا فلحال مختصر ہی …
سی پیک مکمل ہونے جا رہا اور یہ ایشاء کی تجارت کا سب سے بڑا مرکز بننے جا رہا اور اس سے کتنے روزگار کے مواقع آئیں گے یہ تاریخ ہی بتاے گی سیپیک جنرل پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا تھا اور اب اس پر مزید تیزی سے کام جاری ہے
افغان بارڈر کے ساتھ 17 نئے بازار تعمیر کئے جا رہے ہیں اور وہاں جو لوگ سمگلنگ کر کے ناجائز طریقہ سے تجارت کر رہے تھے ان کے لیے باڑ لگا کر وہ راستے بند کر دئیے گئے ہیں تاکہ وہ جائز طریقہ سے پیسے کمائیں جس سے تاجر اور حکومت دونوں کو فائدہ ہو اور عام آدمی کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار ہو.
( نوٹ )
انشاءاللہ بقیہ، اگلی
تحریر از اسامہ اسفرائینی میں