آپ کو روزانہ کھجوریں کیوں کھانی چاہیئے؟

In عوام کی آواز
January 25, 2021

السلام علیکم!

پوری دنیا میں تقریبا چار سو اقسام کی کھجوریں دستیاب ہے جو کہ کافی بیماریوں کو ٹھیک کرنے میں اور دوسرے مسائل کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ ہمیں کجھوروں کو روزانہ کیوں کھانا چاہیے اور ان سے ہمیں صحت کے کون کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں:
نمبر1. توانائی کو بڑھاتی ہے
اگر فورا توانائی کو بڑھانے کی بات کی جائے تو کھجور سب سے بہتر آپشن ہو سکتی ہے جو کہ قدرتی مٹھاس گلوکوز اور فریکٹوز سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ ہمارے جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرتی ہے۔
کھجور میں موجود پوٹاشیم آپ کے انرجی لیول کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے آپ روزانہ کے کھانے میں اور خاص طور پر سردیوں میں روزانہ آٹھ سے دس کھجوروں کو ضرور شامل کریں۔

نمبر2. قبض میں آرام
ایسے لوگ جو قبض میں مبتلا ہیں ان کیلئے کھجور ایک اچھی قدرتی دوائی ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کھجور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔ آپ رات کو کھجوریں پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو جلد راحت ملے گی۔

نمبر3. خون کی کمی میں مددگار
جسم میں آئرن کی کمی ہونے کی وجہ سے ہیموگلوبن لیول کم ہو جاتا ہے اور ہیموگلوبن لیول کم ہونے کی وجہ سے انیمیا کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ کھجور آئرن کا بہت اچھا ذریعہ ہے جس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھجور میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے جو کہ آئرن کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کجھور کے ساتھ دودھ کو ملا کر استعمال کرتے ہیں تو اس سے بھی آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

نمبر4. حمل میں فائدہ مند
کھجور کے اندر بہت سارے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ حمل میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ حاملہ خواتین کو روزانہ اپنے کھانے میں کھجوروں کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ حمل میں اگر روزانہ مناسب مقدار میں کھجوروں کا استعمال کیا جائے تو اس سے ماں اور بچے دونوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کھجوریں صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں۔ یہ آپ کے دل کی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں برے کولیسٹرول کو کم کرنے والے تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔کھجور کے اندر بہت سارے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس کے اندر موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔