ہمارے مستقبل کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جنہیں جان کر آپ کو خوشی ملے گی 2070 میں کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا ہماری ٹیکنالوجی کیسی ہوگی ۔ہماری زمین کیسی ہوگی آپ کے پاس جو کچھ بھی آپ اس سے خوش ہو کہ آپ بہت اچھے بہت ایڈوانس زمانے میں پیدا ہوئے ۔
آپ کے پاس موبائل کے لیپ ٹاپ ہے گاڑیاں ہیں۔جہاز ہیں سب کچھ ہے یہ سب 2070 میں کیسا نظر آئے گا ۔سائنسدانوں نے دنیا کے مستقبل کے بارے میں اپنے اندازوں سے پتہ کیا ہے میں وہ سارا کچھ آپ کو بتانے والا ہوں آپ کو بھی وہ چیزیں جاننے میں دلچسپی ہونی چاہیے ۔سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق 2070 میں تمام موبائل فون ختم ہو جائیں گے ۔کسی بھی انسان کے پاس کسی قسم کا موبائل فون وغیرہ نہیں ہوگا ۔بلکہ اس وقت انسان کی آنکھ میں کنٹیکٹ لینس لگ جائے گا ۔جس میں وہ جو چاہے گا کر سکے گا ۔آپ کی آنکھ میں جو کنٹیکٹ لینس لگا ہوا ہوگا اسے آپ دماغ کے ذریعے کنٹرول کریں گے ۔
آپ جس طرح سوچیں گے اس طرح سے وہ آپ کی آنکھ کے کنٹیکٹ لینس کام کریں گے ۔ 2070 میں تقریبا ہر چیز آن لائن ہوگی مطلب کے آپ اپنے گھر سے ہزاروں کلومیٹر دور رہتے ہوئے اپنے گھر پر نظر رکھ سکیں گے ۔ اپنے گھر کی کھڑکیاں اور دروازے تک کھول اور بند کر سکیں گے ۔مستقبل میں تقریبا 70 فیصد نوکریاں ختم ہو جائیں گی ۔ اس کی بڑی وجہ روبوٹ کا استعمال ہونا ہوگا۔کمپنی وغیرہ میں روبوٹس کام کرنا شروع کر دیں گے ۔2070 میں سیلاب وغیرہ زیادہ ہو جائیں گے سائنسدانوں کے مطابق اس وقت سی لیول میں اضافہ ہوگا اور کئی سارے ملک پانی میں ڈوب جائیں گے ۔
اگر آپ ایک نارمل انسان ہے تو اس وقت سو سال تک جی سکیں گے ۔ لمبی زندگی کی وجہ ہے میڈیکل سائنس کیوں کہ کسی بھی بیماری کا بہت جلد حل ڈھونڈ لیتے ہیں ۔آپ کے جسم میں ہزاروں قسم کے روبوٹ سے ڈال دیے جائیں گیں جو کسی بھی بیماری کو جگہ نہیں دیں گے ۔آپ کے جس سے میں جتنے بھی زہریلے آپ کو نقصان پہنچانے والے جراثیم ہوں گے ان کو ختم کر دیں گے ۔مستقبل کے ہوائی جہاز آج کے جہازوں سے بہت مختلف ہوں گے زیادہ آرام دہ اور خوبصورت ہوں گے ان میں بڑی بڑی ایل سی ڈیز لگی ہوں گی جس سے ہم آسمان کو دیکھ سکیں گے ۔ اس وقت سفر کرنا انجوائے کرنے جیسا ہوگا ۔اور اس وقت ایکسیڈنٹ زمین پر نہیں آسمان پر ہوں گے کیونکہ اس وقت اڑنے والی گاڑی عام ہوں گی ۔
اس وقت آبادی 900 کروڑ سے بھی زیادہ ہوگی اس وقت خوراک اور رہائش کے مسائل زیادہ ہوں گے ۔ یہ باتیں صرف اور صرف سائنسدانوں کے تجربات پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے تحقیق کے ذریعے اندازہ کیا ہے کہ ہماری دنیا ایسی ہوگی ہنڈریڈ پرسنٹ یقین نہیں ہے ۔کیا پتہ اس سے پہلے دنیا تباہ ہو جائے یہ بھی انہی کا سوچنا ہے ایسا بھی ہو سکتا ہے اس وقت ٹیکنولوجی کا نام و نشان بھی نہ رہے ۔مطلب کچھ کہہ نہیں سکتے یہ ایک اندازہ ہے ۔ اگر دنیا اسے حساب سے چلتی رہی تو اس وقت تک یہ سارے بدلاؤ ہونے والے ہیں ۔ دعا کرتا ہوں آپ بھی 2070 تک زندہ رہیں اور یہ ساری چیزیں اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں ۔اگر آج کی اس معلومات نے آپ کو مزہ دیا ہو تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کرنا ہے ۔
شکریہ