کٹاس راج ہندوؤں کی قدیم اور مقدس ترین عبادت گاہ

In عوام کی آواز
February 02, 2021

پاکستان ایک ایسی سر زمین ہے جسکو اللّٰہ تعالٰی نے بے پناہ قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے۔یہ خطہ ماضی میں بھی یہاں کے رہنے والوں اور بیرونی حملہ آوروں کو دعوت نظارہ دیتا تھا یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ماضی میں عظیم الشان رہاٸشی عمارتیں اور عبادت گاہیں بنائی گٸ یہ عمارتیں جہاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں وہیں ہمارا قیمتی ورثہ بھی ہے۔
ان ہی میں سے ایک عمارت کٹاس راج مندر کی بھی ہے
یہ عمارت صدیوں سے ساری دنیا بالخصوص ہندو مذہب کے ماننے والوں کے لۓ مرکز نگاہ رہی ہے۔
ایک ارب سے زاٸد آبادی رکھنےوالے ہندو ذات کے لوگوں کے لٸے یہ دوسرا بڑا مذہبی مقام ہے جہاں وہ شیو بھگوان کی پو جا کرتے ہیں۔
محل وقوع
قلعہ کٹاس راج سالٹ رینج کے قریب ہے ۔یہ سطح سمندر سے 2200 فٹ بلند چکوال کی تحصیل چوا سیدن شاہ سے چار کلو میٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔
ابتداٸی تعمیر
کٹاس راج کس نے تعمیر کیا تھا اسکے بارے میں مختلف روایات موجود ہیں زیادہ تر مورخین کے نزدیک کٹاس راج کی تاریخ 5000سال پرانی ہے ۔ یعنی یہ 2یا 3 قبل مسیح میں تعمیر کیے گٸے تھے ہندو مذہب کی مقدس کتاب مہا بھارت میں اس جگہ کا زکر کیا گیا ہے مہا بھارت کے نزدیک جب پانڈو برادران جلا وطن کر دٸے گٸے تو مختلف مقام سے ہو تے ہوٸے یہاں آباد ہو گٸے۔
انہوں نے یہاں تقریباًبارہ سال گزارے بعض روایات میں چودہ سال بھی لکھا ہے انہوں نے یہاں پر مندر تعمیر کرواٸے بعد میں یہاں پر دیگر عمارتیں بھی تعمیر کی گٸں
کٹاس کی وجہ تسمیہ
تاریخ کی قدیم ترین کتابوں میں بتایا جاتا ہے کہ جب شیو بھگوان کی بیوی کا انتقال ہوا تووہ شدت غم سے بہت زیادہ رویاجس سے اسکے آنسو گرے اور دو تالاب بن گٸے ان میں سے ایک انڈیا کے علاقے پشکر اور دوسرا تالاب پاکستان میں کٹاس راج کے مقام پر بنا اس طرح یہ ہندوٶں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے۔
کٹاس کا لفظ سنسکرت زبان سے لیا گیا ہے جسکا مطلب ہے آنسو بھری آنکھیں۔پہلے پہل یہ لفظ کٹاشا تھا جو بعد میں لفظ کٹاس بن گیا۔
کٹاس راج مندر میں اور بھی بہت سی جگہیں ہیں مگر اسکی پہچان یہ تالاب ہی ہے جو دو کنال رقبے پر پھیلا ہوا ہےہندو لوگوں کا عقیدہ ہے کہ یہاں پر اشنان کرنے یا نہانے سے وہ پاکیزہ یعنی پاک ہو جاٸیں گے ۔کٹاس کی ایک اور وجہ شہرت وید کی مقدس کتاب بھی ہے ہندوٶں کا عقیدہ ہے کہ وید کی مقدس کتاب اسی تالاب کے پاس موجود سرنگ میں لکھی گٸی ہے۔
اہم عمارات
کٹاس راج میں صرف ایک دو مندر یا عمارت نہیں بلکہ بہت سی چھوٹی چھوٹی عمارات موجود ہیں ۔یہ عمارات چونے اور پتھر سے بناٸی گٸی ہیں جو انکے بنانے والے ہنر مندوں کو داد دینے پر مجبور کرتی ہیں۔ ۔
کٹاس راج میں ماضی بعید میں جنو بی ایشیا کی واحد یو نیورسٹی قاٸم تھی جہاں پر خصوصاًسنسکرت کی تعلیم دی جاتی تھی۔البیرونی مشہور مسلمان ساٸنسدان بھی یہاں پر دو سال تک سنسکرت کی تعلیم سیکھتا رہا۔
ستگھرہ کے مندر بھی کٹاس راج کی ایک انتہاٸی اہم اور قدیم عمارت ہے ۔جب پانڈو برادران یہاں آۓ تو انھوں نے یہاں پر سات مندر تعمیر کیے جنکو ستگھرہ کہا جاتے ہے۔
اسکے علاوہ پانچ میٹر بلند بدھ سٹوپا بھی یہاں پر موجود ہے
یہاں شیو ،رام اور ہنومان کے مندر بھی موجود ہیں۔
جب جنرل ہری سنگھ نلوا یہاں آیا تو اس نے یہاں پر اپنے لیے ایک حویلی بھی بنواٸی ۔
انڈیا سے ہر سال دو دفعہ سکھ یاتری یہاں پر آتے ہیں اور اپنی مزہبی رسومات ادا کرتے ہیں اسکے علاوہ پاکستان سے بھی یہاں سارا سال ہندو آتے ہیں اور اپنی مزہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔