دوست ملک چین کا پاکستان کو مفت کرونا ویکسین کا تحفہ آپنی دوستی کا حق آدا کر دیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے بتایا کے چینی حکومت کرونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان کو امدادی طور پر فرہم کرے گی
ان کا مزید کہنا تھا کے پاکستان کو ویکسینوں کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے حکومت متعلقہ چینی انٹرپرائز سے رابطہ رکھے گی۔ کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سہراتے ہوے ان کا مزید کہنا تھا کے وبا کے بعد سے چین اور پاکستان مشکلات پر قابو پانے کےلیے ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے چینی حکومت نے ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ چینی حکومت کے اس فیصلے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین کی جانب سے گذشتہ روز فون پر اگاہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے مطابق چین پاکستان کو 31 جنوری تک کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فرہم کرے گا۔