Skip to content

مولی کا پانی جسمانی صحت کو بحال کرسکتا ہے !

مولی کا پانی پیٹ سے جڑی کئ بیماریوں کا علاج ہوسکتا ہے ، مولی ایک ایسی سبزی ہے جس کے اندر بے شمار قدرتی منرلز پاۓ جاتے ہیں جن میں آیوڈین ، کیلشیم شامل ہیں ، مولی کا پانی پیٹ کی کئ بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ اگر آپکو پیٹ کے اندر گیس محسوس کو ، ہچکی لگی ہو ، پیٹ پھولا ہوا اور بھاری محسوس ہو ، بواسیر کی شکایت ہو ، پیشاب رک رک کر آۓ ، یا جلن کے ساتھ پیشاب آۓ ، گردوں کے اندر پتھری کی شکایت ہو ، یرقان ہو ، جگر خون بنانا چھوڑ دے تو ایسی صورتحال میں مولی کا جوس پیا جاۓ .

دمہ کیلیے بھی مولی بے حد مفید ثابت ہوتی ہے . مولی ہمارے جسم کے اندر خون کو صاف اور پتلا کرتی ہے ، مولی کے اندر پایا جانے والا پوٹاشیم کا عنصر بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے ، اگر آپ کے جسم پر کہیں بھی کوئ کیڑا یا زہریلا رینگنے والا حشرات کاٹ جاۓ تو فوراً اس کے کاٹے جانے والی جگہ پر مولی کا پانی لگائیں جن لوگوں کے خون کے سرخ خلیے ختم ہونے کا اندیشہ ہو وہ مولی کو استعمال کریں ، مولی خون کے اندر موجود ریڈ سیلز کو ختم ہونے سے بھی بچاتی ہے ، اگر آپکو مسوڑھوں کے درد- یا مسوڑھوں سے خون آنے کا اندیشہ ہے تو مولی کو کاٹ کر اس پر کالا نمک لگائیں ، اور کھا لیں ، آپکو دانتوں کے کئ امراض میں مولی شفاء دینے ک باعث بنے گی بہت سی خواتین کو ماہواری کے دوران درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس درد کو کم کرنے کیلئے مولی کے بیج کو دو چمچ شہد میں ڈال کر پکائیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ کھلائیں ، جو لوگ اپنی نظر کو تیز کرنا چاہتے ہیں وہ روزانہ یا تو مولی کھایا کریں یا مولی کے پانی کا ایک گلاس پیا کریں .

اگر آپ سارا دن کام کر کے تھکاوٹ سے چوڑ ہیں تو آپ ایک مولی کھا لیں یا مولی کا جوس پی لیں ، یہ بہت مددگار ثابت ہوگا ، یرقان کی بیماری میں مولی مددگار ہوتی ہے ، اگر آپ کے چہرے پر ، خاص کر لڑکیوں کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر مولی کے سلائیس کاٹ کر اپنے کیل مہاسوں پر کچھ ہی دیر لگا کر رکھیں ، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھوئیں ، چند دنوں بعد کیل مہاسے ختم ہوجائینگے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *