Skip to content

تاجران لاک ڈاون کے خلاف ڈٹ گئے

آٹھ مئی سے سولہ مئی تک کے لاک ڈاون کے خلاف آل پاکستان تاجر برادری کا موقف کیا ہے انتظامیہ کی زور زبردستی تصادم کی طرف لیجائے گی۔رواں ھفتے میں کرونا کے تمام ایس و پیز غلط حکومتی اقدام کی وجہ سے پامال ھوچکے ہیں۔ نعیم میر

حکومت لاک ڈاؤن کی تجویز فوری واپس لے تاکہ مارکیٹوں کے موجودہ حالات نارمل ھوسکیں.عوام جوق در جوق لاک ڈاؤن کے خوف سے مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں کہ عید سے پہلے اپنی خریداری کو کممل کر لیِں.حکومت کی ناقص حکمت عملی نے تاجر اور عوام دونوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ نعیم میر

حکومت ایک دفعہ پھر تاجروں کو مورد الزام ٹہرا کر فرار ھو جائے گی۔ نعیم میر
ھم کب تک حکومت کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھائیں گے۔ نعیم میر
تاجروں کے ساتھ ملکر عید شاپنگ کی ھنگامی منصوبہ بندی کی جائے۔ نعیم میر
ڈرامہ بازیاں ، رنگ بازیاں اور ڈالے بازیاں بند کی جائیں ۔نعیم میر
پولیس اور انتظامیہ اپنی پھرتیاں کنٹرول میں کرے۔ نعیم میر
انتظامیہ کا منشا ھے مال بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے پائے۔ نعیم میر
اگر حکومت کی نیت صاف ھے تو ھمارے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائے۔ نعم میر
ملک بھر میں کاروبار بند نہیں ھوگاکیونکہ ھم اس کے متحمل نہیں۔نعیم م
ہمیں مالی امداد دیں، وظیفہ مقرر کریں اور کاروبار بند کروا لیں۔ نعیم میر
ہمیں بھوکا مار کر کاروبار بند نہیں کروایا جاسکتا۔ نعیم میر
ھماری تکلیف محسوس کرنا ھے تو عید پر اپنی تنخواہیں اور الاؤنس بند کرکے دیکھ لیں۔ نعیم میر
خالی جیب آپکے گھروالوں نے آپ افسران کا داخلہ بند کردینا ھے۔ نعیم میر
زمینی حقائق کوسمجھنا ھوگا ، معاشی مجبوریاں سب کے ساتھ ہیں۔ نعیم میر
چھوٹے تاجر کی معیشت کو زندہ درگور کریں گےتو پھر کیا وہ چوریاں کرے؟ ڈکیتیاں مارے ؟ نعیم میر
آپکو عام تاجر کی حالت زار کو ہر حال میں سمجھنا ھوگا۔ نعیم میر
ھماری بات سمجھ نہ آئے تو سرکاری نوکریاں چھوڑ کر ھماری دکانیں آکر خود چلا لو۔ ی

آج تاجروں کے اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات ہوئے لیکن اس میں کوئی ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا لیکن تاجروں نے صاف صاف اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لاک ڈاون کے خلاف ہیں لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لیا جائے۔نعیم میر کے بیان کے بعد پورے پاکستان کے تاجر لاک ڈاون کے خلاف ڈٹ گئے لاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا حکوت لاک ڈاون لگا سکے گی یا تاجروں کی بات مانتے ہوئے اس کو روک دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *